یہ مہنگی ترین گاڑی سویمنگ پول میں کیسے جاپہنچی؟ جان کر ہر مرد کے ہوش اُڑ جائیں گے کیونکہ۔۔۔

50

کوئی عام سی گاڑی بھی ہو تو مالک اسکے ناز اٹھاتا تھکتا نہیں، لیکن اس انتہائی مہنگی مرسیڈیز کے ساتھ کیا ماجرا پیش آیا کہ اسے ڈھانپ کر گیراج میں کھڑا کرنے کی بجائے سویمنگ پول کی تہہ میں کھڑا کیا گیا ہے؟ سچ ہے کہ کوئی جان بوجھ کر اپنی گاڑی کایہ حال نہیں کر سکتا، کیونکہ یہ کارنامہ 24 سالہ روسی ماڈل کرسٹینا کوشما کا کہنا ہے، جو اپنے سابق بوائے فرینڈ کو اس کی بے وفائی کا مزہ چکھانا چاہتی تھی۔

کرسٹینا کا کہنا ہے کہ اس کے بوائے فرینڈ جینٹائل نے اس سے وعدہ کیا تھا کہ وہ اسے کاروبار شروع کرنے کیلئے رقم دے گالیکن وہ رقم تو کیا دیتا الٹا اس نے اسے دھوکہ دے دیا۔ کرسٹینا نے بدلہ لینے کا فیصلہ کیا اور اپنے سابق بوائے فرینڈ کو ایک میسج لکھا جس میں درج تھا ”اپنے گھر کے پچھواڑے جاکر دیکھو تمہارے لئے ایک چیز منتظر ہے۔“ جب وہ بیچارہ گھر کی پچھلی جانب گیا تو دیکھا کہ اس کی مرسڈیز S400 سویمنگ پول میں ڈوبی ہوئی تھی۔

2

جینٹائل نے اس عجیب و غریب معاملے کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا ”اگرچہ میری گاڑی کی قیمت ایک لاکھ ڈالر (تقریباً ایک کروڑ پاکستانی روپے) ہے لیکن اسے پانی میں دیکھ کر میرا دل بیٹھ گیا کیونکہ مجھے خدشہ تھا کہ کرسٹینا بھی اس میں ہوسکتی ہے۔ اس وقت مجھے کار کی فکر نہیں تھی، لیکن جب مجھے پتہ چلا کہ وہ گاڑی میں نہیں تھی تو مجھے اس پر بہت غصہ آنے لگا۔ میں نے اس سے بے وفائی کی لیکن اس نے میری کار کو برباد کردیا۔ اسے اس بات پر غصہ تھا کہ میں نے اسے 50ہزار ڈالر کاروبار کیلئے کیوں نہیں دئیے اور بدلہ لینے کیلئے اس نے میری گاڑی کا خانہ خراب کردیا۔ میں نے اسے بتایا تھا کہ میں ایسا شخص نہیں ہوں جو بغیر کسی وجہ کے اتنی بڑی رقم اس کے حوالے کردوں گا۔ وہ یہ بات سن کر سخت مشتعل ہوگئی اور سبز چائے کا کپ میرے منہ پر دے مارا۔ ایک ریستوران میں اس طرح کا سلوک میرے لئے بہت توہین آمیز تھا۔ وہ وہاں سے پاﺅں پٹختی ہوئی چلی گئی اور میں نے اسے کچھ نہیں کہا۔ شاید میں اسے منالیتا اور اس سے شادی بھی کرلیتا لیکن اس نے میری گاڑی کے ساتھ جو سلوک کیا ہے اس کے بعد واپسی کے تمام دروازے بند ہوگئے ہیں۔ میں دوبارہ اس کی شکل بھی نہیں دیکھنا چاہتا۔“

اپنا تبصرہ لکھیں