یورپ میں نارویجن طلباء سب سے ذیادکام کرتے ہیں

روزنامہ Khrono کے سروے کے مطابق براعظم یورپ میں نارویجن طلباء اوسطاً سب سے ذیادہ کام کرتے ہیں۔یہ طلباء سویڈن ڈنمارک اور فن لینڈ کے طلباء سئے بھی ذیادہ کا م کرتے ہیں نارویجن طلباء پڑھائی کے ساتھ ساتھ ملازمت بھی کرتے ہیں۔کل چھیاسٹھ فیصد طلباء نے یہ رپورٹ دی کہ وہ فل ٹائم یا جز وقتی تعلیم کے ساتھ ساتھ ملازمتیں بھی کرتے ہیں۔یہ طلباء ایک ہفتہ میں پانچ سے لے کر بیس گھنٹے تک ملازمت میں صرف کرتے ہیں۔
یہ سروے رپورٹ مختلف ممالک کے طلباء کے بارے میں تیار کی گئی۔ اسٹوڈنٹ ؤنین کے صدر ھوبو نے کہا کہ یہ بات حیران کن نہیں کہ نارویجن طلباء سب سے ذیادہ کام کرت ے ہیں اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ یہاں طلباء کو ادا کیے جانے والے فنڈز کم ہوتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں ملزمتیں کرنا پڑتی ہیں۔جتنی کسی طالبعلم کی عمر ذیادہ ہوگی اسکی ملازمت بھی اسی قدر زیادہ ہو گی۔ناروے میں اسٹوڈنٹ اکیڈمی فی کس طالبعلم کو 108,250 کرونا اخراجات ادا کرتی ہے جو کہ ایک طالبعلم کے مکمل اخراجات کے لیے نا کافی ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں