یمن کے سابق صدر علی عبداللہ صالح کی موت کی اطلاعات، مارے جانے سے قبل حوثی باغیوں کیخلاف کیا اعلان کیا تھا جس کے بعد وہ جانی دشمن بن گئے؟ عرب میڈیا کا تہلکہ خیز انکشاف

0

اطلاعات ہیں کہ یمن کے سابق صدر علی عبداللہ صالح باغیوں کے حملے میں مارے گئے ہیں ، انہوں نے اتوار کی شام ہی سرکاری طور پر اعلان کرکے ان کی جماعت جنرل پیپلز کانگریس پارٹی کی طرف سے حوثی ملیشیا کے ساتھ شراکت داری مسترد کی۔

صالح نے یمنی فوج ، عوام اور اپنی جماعت کے مراکز کے نام اپنے پیغام میں کہا تھاکہ یہ فیصلہ حوثی جماعت کی جانب سے مرتکب حماقتوں کے بعد کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حوثیوں کی ذاتی طمع اور ایران کی جانب سے ان کے لیے تیار کردہ ویژن کے سبب “عوام کو بھوکا” اور لاچار بنا دیا۔صالح کے مطابق یہ فیصلہ یمن کی سرزمین کو ان منصوبوں سے بچانے کے لیے سامنے آیا ہے جو اے فتح کرنے کے واسطے تیار کیے گئے۔
صالح کے مطابق صنعاءمیں معرکے کے سلسلے میں “الٹی گنتی” کا آغاز قریب ہے۔ انہوں نے فوج اور ریپبلکن گارڈز سے مطالبہ کیا کہ وہ آئندہ گھنٹوں کا انتظار کریں۔اس سے قبل وہ سعودی عرب کو مذاکرات کی پیشکش بھی کرچکے ہیں جس کا سعودی عرب نے بھی مثبت جواب دیا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں