یتیم بچوں کا اپنے مردہ باپ کو یاد کرنا انہیں 10 کروڑ کا مالک بنا گیا

یتیم بچوں کا اپنے مردہ باپ کو یاد کرنا انہیں 10 کروڑ کا مالک بنا گیا

 آسٹریلیا میں ایک شخص نے لاٹری کا ٹکٹ خریدنے سے پہلے اپنے تین یتیم پوتے پوتیوں سے نمبر کے بارے میں مشورہ کیا تو انہیں اپنا آنجہانی باپ یاد آ گیا اور باپ کی اس یاد نے ہی انہیں 10کروڑ کا مالک بنا دیا۔ میل آن لائن کے مطابق آسٹریلوی شہر مہلبرن کے اس عمررسیدہ شخص نے جب بچوں سے پوچھا کہ اسے کس نمبر سے ٹکٹ خریدنا چاہیے تو بچوں کو ان کا باپ یاد آیا اور انہوں نے اپنے باپ کی تاریخ پیدائش کا نمبر اپنے دادا کو بتا دیا۔

رپورٹ کے مطابق اس شخص نے جا کر اسی نمبر کا ٹکٹ خرید لیا اور کچھ دن بعد ہی اسے خوشخبری ملی کہ وہ اس ٹکٹ پر 10لاکھ ڈالر(تقریباً 10کروڑ روپے) کی لاٹری جیت گیا ہے۔ لاٹری جیتنے پر اس شخص کا کہنا تھا کہ ”میں قطعی طور پر حیرت میں ڈوبا ہوا ہوں، مجھے یقین ہی نہیں ہو رہا کہ میرے پوتوں نے مجھے اپنے باپ کی تاریخ پیدائش بتائی اور اس پر میری اتنی بڑی لاٹری نکل آئی ہے۔جب لاٹری کمپنی کی طرف سے مجھے کال آئی تو میں نے بعد میں خود فون کرکے تصدیق کی کیونکہ مجھے یقین نہیں ہو رہا تھا۔ اب ان پیسوں سے میں ایک بڑا گھر خریدوں گا اور اپنے پوتے پوتیوں کے ساتھ اس میں رہوں گا۔“

اپنا تبصرہ لکھیں