ہنگری میں پناہ گزینوں کو روکنے کے لیے فوج کا ا ستعمال

ہنگری کی حکومت ملک میں پناہ گزینوں کے داخلے کو روکنے کے لیے فوج کے استعمال پر غور کر رہی ہے۔ملک میں روزانہ ہزاروں پناہ گزین داخل ہو رہے ہیں۔یہ پناہ گزین جنگ زدہ علاقوں شام لبنان اور لیبیا سے آ رہے ہیں ۔جو لوگ خوش قسمت ہیں انہیں تو بارڈر کراس کرنے دیا جاتا ہے۔اس کے بعد وہ یورپ میں کہیں بھی جا سکتے ہیں لیکن اب پارلیمنٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک کے جنوبی سرحدی علاقے میں پناہ گزینوں کی یلغار کو روکنے کے لیے فوج تعینات کی جائے گی۔قومی اسمبلی اس تجویز پر ہاں یا نہیں کہے گی۔اس کا مقصد سرحدوں کی حفاظت ہے۔پچھلے دنوں ہزاروں پناہ گزینوں نے سربیا اور ہنگری کے درمیان سرحدوں کو عبور کیا۔مقامی سرحد پر انہیں روکنے کے لیے آہنی باڑھ لگا دی گئی ہے۔
بین الاقوامی تنظیم ایف این کے مطابق میکدونیا کی سرحد کو یومیہ تین ہزار مہاجروں کے عبور کرنے کے امکانات ہیں۔یہ مہاجر شمالی یورپ کی جانب سفر کریں گے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں