ہم جنس پرستوں کو ملازمت سے انکار

گرجا گھر نے ہم جنس پرستوں کو ملازمت دینے سے انکار کر دیا۔یہ مسلہء اس وقت کھڑا ہوا جب ایک گرجا میں ہم جنس پرستوں نے ملازمت کی درخواست کی ۔گرجے کی کمیٹی کے اراکین نے باہمی اتفاق رائے سے ہم جنس پرستوں کو ملازمت دینے سے انکارکر کر دیا۔ساندنس روگے لینڈ کے گرجا گھر کی کمیٹی نے یہ فیصلہ کیاہے کہ وہ وہاں ہم جنس پرستوں کو ملازمت نہیں دیں گے۔اس فیصلے کے تحت ہم جنس پرست گرجا گھر میں بطور منتظم،ریسیپشنسٹ اسسٹنٹ اور باورچی کے کام نہیں کر سکیں گے۔
استوانگر آفتن بلاد Stavanger Aftenblad مقامی اخبار کے مطابق یہ قانون تو پہلے سے موجود تھا کہ ایسے افراد جو کہ ہم جنس پرستی کی زندگی گزار رہے ہیں انہیں گرجا گھروں میں ملازمت نہیں دی جائے گی مگر اس قانون پر دوبارہ نظر ثانی کی گئی ہے۔گرجا گھر کمیٹی کے ایک رکن نے ہم جنس پرستوں کو ملازمت دینے کی حمائیت کی تھی جبکہ آٹھ ووٹ اس تجویز کے خلاف تھے۔
گرجا گھر مشاورتی کمیٹی کے سیکرٹری Andreas E. Eidsaa jr آندریاس کا کہنا ہے کہ یہ ایک معتدل گفتگو تھی ۔گرجا گھروں کو ہم جن سپرستوں کے ساتھ امتیازی سلوک کرنے کی اجازت ہے۔یہ ان ملازمتوں کے لیے خاص طور سے ضروری ہے جیسے گرجا میں شادی کے فرائض سر انجام دینے والا عملہ۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں