”ہم بھی پاکستان میں اپنا فلائٹ آپریشن شروع کرنے جارہے ہیں “ دنیا کی معروف ایئر لائن نے پاکستانیوں کیلئے سب سے بڑا اعلان کر دیا ، فضائی سفر کرنے والوں کیلئے خوشخبری

”ہم بھی پاکستان میں اپنا فلائٹ آپریشن شروع کرنے جارہے ہیں “ دنیا کی معروف ایئر لائن نے پاکستانیوں کیلئے سب سے بڑا اعلان کر دیا ، فضائی سفر کرنے والوں کیلئے خوشخبری

سعودی گلف ایئرلائنز نے بھی پاکستان سے سعودی عرب کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کر نے کا اعلان کر دیاہے جس کے بعد قومی ایئر لائن کیلئے بڑا چیلنج پیدا ہو گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق معاشی طور پر بحران میں گھری ہوئی قومی ایئر لائن پی آئی اے کو پاکستان سے سعودی عرب کے انتہائی منافع بخش روٹ پر اب حریف کا سامنا ہو گا کیونکہ ” سعودی گلف ایئر لائنز “ نے بھی پاکستان سے سعودی عرب کے درمیان باقاعدہ فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کر دیاہے ۔ سعودی ایئرلائن 15 اکتوبر سے اپنی فلائٹس کا آغاز کرے گی اور اس کی ٹکٹ پی آئی کی نسبت 15 فیصد سستی ہو گی ۔

سعودی گلف ایئر لائنز کا کہناہے کہ وہ پاکستان کے بڑے شہروں لاہور ، اسلام آباد ، سیالکوٹ اور کراچی سے سعودی عرب کے شہر دمام ، جدہ ، ریاض سمیت دیگر شہروں میں آپریشن کا آغاز کریں گے جو کہ ان کے پروگرام کا حصہ ہے ۔

سعودی گلف ایئر لائنز کی انتظامیہ کی جانب سے یہ اعلان کراچی ایکسپوسینٹر میں گزشتہ روز ہونے والی تقریب میں کیا گیا ۔سعودی گلف ایئر لائنز کے چیف کمرشل آفیسر کریم کاکہناتھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان یہ روٹ انتہائی مصروف ترین روٹ ہے جیسا کہ گزشتہ سال سعودی ایمبیسی نے پندرہ لاکھ سے زائد ویزہ جاری کیے اور اس سال ویزوں کی تعداد بیس لاکھ تک پہنچنے کا امکان ہے ۔ان کا کہناتھا کہ ہماری ریسرچ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس روٹ پر بہت سے مواقع موجود ہیں اور اسی کے پیش نظر ہم نے اپنے منصوبے میں اس روٹ کو شامل کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں