” ہم آپ کو پاکستان کے اس جنگی ہتھیار کی معلومات نہیں دے سکتے کیونکہ ۔۔“ امریکہ نے بھارت کی تمام خواہشوں پر پانی پھیر دیا

” ہم آپ کو پاکستان کے اس جنگی ہتھیار کی معلومات نہیں دے سکتے کیونکہ ۔۔“ امریکہ نے بھارت کی تمام خواہشوں پر پانی پھیر دیا

امریکہ نے بھارت کو پاکستان کے ساتھ حال ہی میں ہونے والی ڈاگ فائٹ میں استعمال کیے جانے والے ایف سولہ طیاروں کی معلومات فراہم کرنے سے انکارکر دیاہے .

تفصیلات کے مطابق امریکی حکام نے بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کو بتایا کہ ” جب ہمیں بھارت کی طرف سے یہ اطلاع دی گئی کہ 27 فروری کو پاکستان نے F16 طیارے استعمال کیے ہیں تو ہم نے بھارتی حکام کو واضح کر دیا تھا کہ ہم اس حوالے سے آپ کے ساتھ کوئی معلومات شیئر نہیں کریں گے کیونکہ یہ پاکستان اور امریکہ کے باہمی تعلقات کا معاملہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اس معاملے پر امریکہ کی پوزیشن کو اچھی طرح سمجھ سکتاہے کیونکہ اگر کل کوئی ہم سے بھارتی فضائیہ کے زیر استعمال سی 130 یا سی 17 طیاروں کی معلومات کا مطالبہ کرتاہے تو تب بھی ہمارا جواب یہی ہوگا کیونکہ یہ بھارت اور امریکہ کے آپسی تعلقات کا معاملہ ہے ۔

یاد رہے کہ 26 فروری کو بھارت کی جانب سے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی گئی اور بھارتی طیارے بالا کوٹ کے مقام پر پے لوڈ گر ا کر فرار ہو گئے تاہم اگلے روز پاکستان نے اپنی حدود میں رہتے ہوئے بھارتی درراندازی کابھر پور انداز میں جواب دیا جس پر بھارتی طیاروں نے ایک مرتبہ پھر سے پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر پاک فضائیہ کے طیاروں نے بھارت کے دو طیارے مار گرائے اور ایک بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کر لیا جسے بعد ازاں امن کے قیام کیلئے وزیراعظم عمران خان نے فوری رہا کرنے کا اعلان کیا ۔

اس کے بعد بھارت نے سوشہ چھوڑا کہ پاکستان نے کارروائی کے دوران ایف سولہ طیارے استعمال کیے جبکہ ہم نے بھی ایک پاکستان کا ایف سولہ طیارہ گرایا ہے لیکن بھارت کا یہ دعویٰ ہی جھوٹا اور بے بنیاد ثابت ہوا کیونکہ پاکستان نے ڈاگ فائٹ میں ایف سولہ طیارے استعمال ہی نہیں کیے اور پاکستان کے تمام ایف سولہ طیارے گنتی میں بھی پورے ہیں ۔

اپنا تبصرہ لکھیں