ہائی اسکول کا طالبعلم تشنج کا شکار 

ہائی اسکول میں دوسرے درجہ کے ایک طالبعلم کو تشنج کا مرض لاحق ہونے پر ہسپتال میں داخل کر دیا گیا۔آسکر کاؤنٹی کی میونسپل نے ایک اخباری بیان میں یہ اطلاع دی کہ طالبلعلم کو یہ بیماری Meningococcal bacteria سے لاحق ہوئی ہے مگر بیکٹیریا کی قسم معلوم نہیں ہو سکی۔طالبعلم کی حالت اس وقت نازک ہے۔عام طور تشنج کی بیماری کا کیس شاذو نادر ہی دیکھنے میں آتا ہے۔یہ بیماری گروہ پر حملہ آور نہیں ہوتی۔اس کے جراثیم بوسہ لینے سے اور مریض کے کھانے پینے کے برتن استعمال کرنے سے پھیلتی ہے۔جبکہ صحتمند افراد کے جسمانی نظام میں بھی یہ بیکٹیریا پایا جا سکتا ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں