گرن لاند میں نسل پرستی کا واقعہ ۔۔نوجوانوں کی مداخلت

ایک نو جوان طالبہ کو حجاب لینے پر اعتراض کرنے والے شخص کو پولیس نے جرمانہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق گرن لاند اوسلو میں ایک نو جوان طالبہ جس نے حجاب اوڑھ رکھا تھا کو ایک نارویجن شخص نے غصہ سے پوچھا کہ اس نے یہ کیا اوڑھ رکھا ہے۔طالبہ اس کے سوال پر خوفزدہ ہو کر پیچھے ہٹی۔جبکہ اس دوران تین مزید نوجوان آگے بڑھے اور طالبہ اور متعصب شخص کے بیچ دیوار بن کر کھڑے ہو گئے تاکہ وہ شخص طالبہ کو نقصان نہ پہنچا سکے۔اس کے بعد فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی گئی۔پولیس نے متعصب شخص کو جرمانہ عائد کیا۔
UFN

اپنا تبصرہ بھیجیں