گرفتار شہزادوں سے سعودی عرب نے اب تک کتنے ارب ڈالر اکٹھے کرلئے؟ اتنی زیادہ رقم کہ جان کر آپ کہیں گے پاکستان میں بھی یہی ’ٹیکنالوجی‘ متعارف کروادی جائے

m

گزشتہ ماہ سعودی عرب میں درجن بھر شہزادوں سمیت سو سے زائد کھرب پتی افراد کو کرپشن کے الزام میں حراست میں لیا گیا۔ اب تک سعودی عرب ان سے اتنی زیادہ رقم اکٹھی کر چکا ہے کہ سن کر آپ بھی پاکستان میں ایسے ہی اقدام کا مطالبہ کریں گے۔بزنس انسائیڈر کی رپورٹ کے مطابق گرفتار کیے گئے لگ بھگ200افراد سے سعودی حکام نے تفتیش کی اور 2ہزار سے زائد بینک اکاﺅنٹس منجمد کیے۔ سعودی وزیرتجارت و سرمایہ کاری ماجد بن عبداللہ القصبی نے رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان لوگوں نے 50سے 100ارب ڈالر(تقریباً50سے 100کھرب روپے) تک رقم وصول ہونی چاہیے۔

رپورٹ کے مطابق گرفتار افراد میں سے کئی عدالت میں لیجائے جائیں گے تاہم ان میں سے زیادہ تر حکومت کے ساتھ خطیر رقم کی واپسی کے عوض رہائی کا معاہدہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ماجد بن عبداللہ کا کہنا تھا کہ ”ان لوگوں سے حاصل ہونے والی رقم ہاﺅسنگ اور دیگر شہری ضروریات پر خرچ کی جائے گی کیونکہ یہ لوگوں کا پیسہ ہے اس لیے یہ سارے کا سارا ترقیاتی منصوبوں پر لگایا جائے گا۔گرفتار ہونے والے کے متعلق چند روز میں پبلک پراسیکیوٹر کی طرف سے بیان آنا متوقع ہے جس میں ان کی تفتیش اور حاصل ہونے والی رقم کے متعلق حتمی طور پر بتایا جائے گا۔“

اپنا تبصرہ لکھیں