’کیا میں پیاری لگ رہی ہوں‘ بیگم کے اس سوال پر شوہر خاموش رہا تو پھر کیا ہوا؟ جان کر کوئی بھی شوہر ایسی غلطی نہ کرے

’کیا میں پیاری لگ رہی ہوں‘ بیگم کے اس سوال پر شوہر خاموش رہا تو پھر کیا ہوا؟ جان کر کوئی بھی شوہر ایسی غلطی نہ کرے

امریکہ میں ایک لڑکی نے اپنے شوہر سے پوچھا کہ ”کیا میں پیاری لگ رہی ہوں؟“ اس پر شوہر جواب دینے کی بجائے خاموش رہا جس پر لڑکی نے ایسا کام کر دیا کہ جان کر کوئی شوہر یہ غلطی نہ کرے گا۔ فوکس نیوز کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کی رہائشی اس 20سالہ لیزیتھ گواڈیلوپ ریمیرز نامی لڑکی کو جب اپنے سوال کا کوئی جواب نہ ملا تو اس نے شوہر پر حملہ کر دیا، اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور گلہ گھونٹ کر اسے جان سے مارڈالنے کی کوشش کی۔

رپورٹ کے مطابق بیچارا شوہر کسی طرح اس سے جان چھڑا کر گھر سے بھاگ نکلا اور پولیس کو رپورٹ کر دی جس نے لڑکی کو گرفتار کر لیا۔ شوہر نے پولیس کو بتایا کہ ”ہم تھیٹر میں فلم دیکھ رہے تھے جب اس نے مجھ سے یہ سوال کیا۔ میں اس کا سوال سن نہ سکا اور جواب نہیں دیا جس پر وہ مشتعل ہو گئی اور گھر آتے ہی مجھ پر حملہ کر دیا۔“ تاہم لڑکی نے پولیس آفیسرز کو بتایا کہ ”پہلے میرے شوہر نے مجھ پر حملہ کیا تھا جس پر میں نے اپنے دفاع میں حملہ کیا۔“ رپورٹ کے مطابق لڑکی کو جلد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں