’کیا آپ کو میری نااہلی کا فیصلہ قبول ہے؟“جلسے میں نواز شریف نے سوال پوچھا تو لوگوں نے ا?گے سے کیا کام کردیا؟ دیکھ کر عمران خان بھی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوجائیں گے

’کیا آپ کو میری نااہلی کا فیصلہ قبول ہے؟“جلسے میں نواز شریف نے سوال پوچھا تو لوگوں نے ا?گے سے کیا کام کردیا؟ دیکھ کر عمران خان بھی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوجائیں گے

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے اتوار کے روز سوات میں ایک انتہائی پر رونق جلسہ کیا جہاں انہوں نے شرکاءکی بڑی تعداد سے خطاب کیا۔
تفصیلات کے مطابق نوازشریف عمومی طور پر اپنے جلسوں میں عوام کے سامنے یہ سوال ضرور پوچھ رہے ہیں آج کل کہ ’انہیں کیوں نکالا ‘اور ساتھ ہی عوام سے سوال کرتے ہیں کہ آپ کو یہ فیصلہ تسلیم ہے یا نہیں ۔ جس پر عوام کی جانب سے بڑا رد عمل دیکھنے میں آتا رہاہے تاہم سوات کے جلسے میں سب اس وقت الٹا ہو گیاجب نوازشریف نے عوام سے یہ سوال کچھ اس انداز میں پوچھا کہ ”مجھے صرف اس بات پر نکال دیا کہ نوازشریف نے اپنے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی ،جو لوگ اس فیصلے کو تسلیم کرتے ہیں وہ ہاتھ کھڑا کریں “۔نوازشریف کی جانب سے یہ بات کہی گئی تو ممکنہ طور پر شرکاءکو سمجھنے میں تھوڑی غلط فہمی ہوئی اور بڑی تعداد میں عوام نے اپنا ہاتھ کھڑا کر دیا جس کے بعد نوازشریف نے کہا کہ ”واہ واہ سوات کی عوام کیلئے نوازشریف کا نعرہ لگانے کو دل کرتا ہے “۔

اپنا تبصرہ لکھیں