کیا آپ کو معلوم ہے کہ زیادہ تر ہوائی جہاز سفید رنگ کے کیوں ہوتے ہیں ؟جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کر دے گا

کیا آپ کو معلوم ہے کہ زیادہ تر ہوائی جہاز سفید رنگ کے کیوں ہوتے ہیں ؟جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کر دے گا

ہوائی جہاز نے پوری دنیاکو سمیٹ کر رکھ دیاہے اور بس کچھ گھنٹوں کا سفر کرکے آپ دنیا کے کسی کونے میں بھی پہنچ سکتے ہیں تاہم کیا کبھی آپ نے یہ سوچا ہے کہ زیادہ تر ہوائی جہازوں کا رنگ سفید ہی کیوں ہوتا ہے جبکہ کچھ جہاز دوسرے مختلف رنگوں میں بھی ہوتے ہیں لیکن ان کی تعداد بہت کم ہے تاہم اس کی کچھ ایسی وجوہات ہیں جن کے بارے میں جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق سفید رنگ، دیگر رنگوں کے مقابلے میں سورج کی روشنی کو منعکس کرکے ہوائی جہاز کے اندر کا درجہ حرارت متوازن رکھنے میں بہت مددکرتا ہے جس کے باعث گرم موسم میں بھی ہوائی جہاز کے اندر کا درجہ حرارت ٹھنڈا رہتا ہے۔ جب کہ دیگر رنگ جیسے سیاہ یا کوئی بھی گہرا رنگ سورج کی روشنی کو جذب کرکے گرمی پیدا کرتے ہیں جس سے ہوائی جہاز کے اندر کا درجہ حرارت بڑھنے کا خطرہ پیدا ہوجاتا ہے۔
جس طرح گاڑیوں پر سفر کے دوران خراشیں (اسکریچز) نشانات پڑجاتے ہیں، بالکل اسی طرح ہوائی جہاز پر بھی اسکریچ پڑجاتے ہیں۔ سفید رنگ کے باعث اسکریچ کی نشاندہی کرنا نہایت آسان ہوجاتا ہے اور دور سے ہی ٹوٹ پھوٹ نظر ا?جاتی ہے۔ اس کے علاوہ دیگر نشانات جیسے جہاز کے ایندھن کے دھبوں کے نشان وغیرہ بھی بہ آسانی نظر آجاتے ہیں۔
سفید وہ واحد رنگ ہے جو رات کے اندھیرے اور کم روشنی میں بھی بہ آسانی شناخت کیا جاسکتا ہے۔ لہٰذا حادثات کی صورت میں رات کے اندھیرے میں بھی جہاز کے ٹکڑے آسانی کے ساتھ تلاش کیے جاسکتے ہیں۔دیگر گاڑیوں کی نسبت جہاز پر عموماً تھوڑے وقت کے بعد دوبارہ رنگ کیاجاتا ہے اور سفید رنگ کے مقابلے میں دیگر رنگ جہاز بنانے والی کمپنی کو مہنگے پڑتے ہیں۔ اسی لیے عام طور پر جہاز پر سفید رنگ کیاجاتا ہے کیونکہ یہ دیگر رنگوں کے مقابلے میں سستا پڑتا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں