Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/d/7/4/urdufalak.net/httpd.www/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

کویت پاکستان فرینڈشپ ایسوسی ایشن کا سالانہ اجتماع عام اور انتخابی عمل کی تکمیل

 

کویت پاکستان فرینڈشپ ایسوسی ایشن کا سالانہ اجتماع عام اور انتخابی عمل کی تکمیل

(کویت ) گزشتہ دنوں کویت پاکستان فرینڈشپ ایسوسی ایشن کے سالانہ اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں آئیندہ دو سالوں کیلئے نئی ایگزیکٹو کونسل کا قیام عمل میں لایا گیا۔ا نتحابی عمل کے مطابق جناب رانا اعجاز حسین (صدر) ، انجینئرفیاض احمد چودھری (سینئیر نائب صدر)  جناب محمد حنیف (نائب صدر، اول) جناب محمد طارق نذیر (نائب صدر، دوم) جناب ثاقب آفتاب (جنرل سیکرٹری) انجینئر غلام شبیر(جائینٹ سیکرٹری) جناب خالد امین (سیکرٹری الیکٹرانک میڈیا) جناب احسان الحق(سیکرٹری کمیونٹی آفیسر)جناب عبدالمعید خان (سیکرٹری اسلامک کلچرل)  جناب کاشف کمال (برائے اکاونٹس ایگزیکٹو)، انجینئر اشرف ضیائ۔ممبر، محمد طیب خان ۔ممبر، جناب سید صادق شاہ۔ممبر ، جناب فیض محی الدین۔ممبر،جناب خالد نواز۔ممبر، پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل ،کویت یونیورسٹی(چیئرمین ایجوکیشن اسسٹنٹس ، ڈاکٹر محمد آفتاب خان (چیئرمین میڈیکل اسسٹنٹس)، انجینئر جمیل کھوکھر(چیئرمین ینگسٹرز کمیٹی کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔
رانا اعجاز حسین (صدر) کے پی ایف اے نے اپنے خطاب میں الیکشن کمشنر کا انتخابی عمل کی تکمیل پر شکریہ ادا کیا اور اعادہ فرمایا کہ آ ئیندہ پہلے سے بڑھ کر کمیونٹی خدمت کے جذبے کو بروئے کار لایا جائے گا۔۔انہوں نے تمام نئے منتخب اراکین کو مبارک باد پیش کی اور وہ اراکین جو گزشتہ ایگزیکٹو کونسل کا حصہ تھے اور آئیندہ کیلئے اپنی ذاتی مصروفیات کی وجہ سے دستیاب نہ ہو سکے اُن کی خدمات کا بھر پور اعتراف کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں