کورونا کا پھیلاؤ، تعلیمی ادارے یکم دسمبر سے 3 ماہ تک بند کرنے کا فیصلہ

کورونا کا پھیلاؤ، تعلیمی ادارے یکم دسمبر سے 3 ماہ تک بند کرنے کا فیصلہ

 بلوچستان حکومت نے کورونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر تعلیمی ادارے یکم دسمبر سے 3 ماہ تک بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ، امتحانات کا سلسلہ تعطیلات سے قبل مکمل ہوگا۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق بلوچستان حکومت نے تعلیمی ادارے یکم دسمبرسے بندکرنےکافیصلہ کرلیا ، صوبائی وزیرتعلیم یار محمدرند نے کہا کہ سرد علاقوں کے تعلیمی ادارے 3 ماہ تک بند رہیں گے، امتحانات کا سلسلہ تعطیلات سے قبل مکمل ہوگا۔

دوسری جانب گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر تمام تعلیمی ادارے ایک ہفتے کےلئے بند کر دیئے گئے ہیں۔ڈائریکٹر سکولز کاکہنا ہے کہ گلگت بلتستان کے تمام تعلیمی ادارے 17 سے 23 نومبر تک بند رہیں گے۔انہوں نے بتایا کہ الیکشن کے باعث احتیاطی تدابیر اپنانے کےلئے سکولوں کو بند کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کالجز اورسکولز کو پولنگ سٹیشن کے طور پر استعمال کیا گیا جہاں عوام کا رش رہا، تعلیمی اداروں میں مکمل صفائی،سپرے اور احتیاطی تدابیر اپنانے کے بعد کھولا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے حکومتی ہدایت پر تمام اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں