کورونا وائرس سے مزید 27 پاکستانی جاں بحق، ایک ہزار 490 نئے کیسز رپورٹ

کورونا وائرس سے مزید 27 پاکستانی جاں بحق، ایک ہزار 490 نئے کیسز رپورٹ

مہلک کورونا وائرس سے مزید 27 پاکستانی جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک ہزار 490 نئے کیسز سامنے آئے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) کے مطابق پاکستان میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 51 ہزار 348 ہو گئی  ہے ، 11 لاکھ 77 ہزار 249 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ ملک بھر میں  46 ہزار 206 ایکٹو کیسز موجود ہیں ۔

سندھ میں چار لاکھ 60 ہزار 111افراد  کورونا سے متاثر ہوئے ، چار لاکھ 29 ہزار 988 افراد علاج معالجے کے بعد صحتیاب ہوئے جبکہ سات ہزار 427 افراد مہلک وائرس کا مقابلہ نہ کرتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے ۔ سندھ میں 22 ہزار 696 افراد اب بھی زیر علاج ہیں ۔

پنجاب میں چار لاکھ 33 ہزار  286 افراد میں مہلک وائرس پایا گیا ، 12 ہزار 685 افراد مہلک وائرس سے جاں بحق ہوئے جبکہ 4 لاکھ چار ہزار 553 افراد نے وائرس کو شکست دی ، پنجاب میں ایکٹو کیسز کی تعداد 22 ہزار 696 ہے ۔

خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 74 ہزار 671  افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ، ایک لاکھ 64 ہزار 765 افراد علاج معالجے کے بعد صحتیاب ہو گئے ، پانچ ہزار 580 افراد مہلک وائرس کی بھینٹ چڑھے ، صوبے میں چار ہزار  326 کورونا کے مریض موجود ہیں ۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک لاکھ پانچ ہزار 733 افراد میں کورونا وائرس پایا گیا ، 928افراد جاں بحق ہو ئے جبکہ  دو ہزار 272 مریض مختلف ہسپتالوں میں موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہیں ۔

گلگت بلتستان میں دس ہزار 332 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، 186 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 160 مریض اب بھی موجود ہیں ۔ بلوچستان میں  32 ہزار 981 اور آزاد جموں و کشمیر میں 34 ہزار 234 افراد میں کورونا وائرس پایا گیا ۔ بلوچستان میں 349 اور آزاد جموں و  کشمیر میں 738 افراد جاں بحق ہوئے ۔