کورونا وائرس، پاکستان میں 24 گھنٹوں میں مزید24 اموات،متاثرین کی تعداد 21 ہزار 500 سے تجاوز کر گئی

کورونا وائرس، پاکستان میں 24 گھنٹوں میں مزید24 اموات،متاثرین کی تعداد 21 ہزار 500 سے تجاوز کر گئی

پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 486 ہو گئی جبکہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 21 ہزار 501 تک پہنچ گئی ہے جبکہ دنیا بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 36 لاکھ 45 ہزار سے تجاوز کرگئی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1,315 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق اور 24 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ملک میں کورونا وائرس کے 5 ہزار 782 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا کے اب تک 7 ہزار 882 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پنجاب 8 ہزار 103، خیبرپختونخوا 3,288، بلوچستان 1,321، اسلام آباد 464، آزاد کشمیر 71 اورگلگت بلتستان میں 372 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ 185 اموات ہوئی ہیں۔ سندھ میں 137، پنجاب میں 136، بلوچستان 21، اسلام آباد 04 اور گلگت بلتستان میں کورونا سے 3 افراد جاں بحق ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے 173 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 9 ہزار 857 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ کل 2 لاکھ 22 ہزار 404 ٹیسٹ لیے جا چکے ہیں۔

جبکہ کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 52 ہزار سے بڑھ گئی جبکہ اس وائرس سے 36 لاکھ 45 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں۔دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد میں سے 11 لاکھ 95 ہزار سے زائد افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

امریکہ میں کورنا وائرس سے مزید 570 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعد امریکہ میں اموات کی تعداد 69 ہزار 920 سے تجاوز کر گئی ہے۔امریکہ میں متاثرہ افراد کی تعداد 12 لاکھ 12 ہزار سے زائد ہو گئی ہے جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 88 ہزار سے زائد ہو گئی۔برطانیہ میں کورونا سے مزید 288 افراد کی موت کے بعد اب تک مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 734 سے تجاوز کر گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 90 ہزار سے زائد ہے۔

سپین میں بھی گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 164 افراد کی اموات کے بعد اب تک ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 25 ہزار 428 ہوگئی اور متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 48 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔اٹلی میں کورونا وائرس نے مزید 195 افراد کی جان لے لی جہاں اب تک ہونے والی اموات 29 ہزار 079 ہو گئیں۔ اٹلی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 11 ہزار سے زائد ہے۔

فرانس میں بھی کورونا نے مزید 306 افراد کی جان لے لی۔ فرانس میں مرنے والوں کی تعداد 25 ہزار 210 سے زائد ہو گئی اور متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 69 ہزار سے تجاوز کر گئی۔جرمنی میں بھی کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے اب تک ہونے والی اموات کی تعداد 6 ہزار 900 سے بڑھ گئی ہے جب کہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 66 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

ترکی میں بھی کورونا کے وار جاری ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 64 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 3 ہزار 4 سو 61 سے تجاوز کر گئی۔ایران میں کورونا نے مزید 74 افراد کی جان لے لی جس کے بعد ایران میں کورونا سے اب تک 98 ہزار647 افراد متاثر ہوئے اور ہلاکتوں کی تعداد 6 ہزار دو سو سے بڑھ گئی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں