کشمیر کمیٹی سویڈن کے صدر کونسلر برکت حسین ن کا سویڈش وزیر خارجہ مارگوت والستروم اور سویڈش پارلیمنٹ میں کے اراکین کے نام ایک خط

barkat-2-1سٹاک ہوم ( عارف کسانہ ؍نمائدہ خصوصی) عالمی برادری کو جموں کشمیر میں ہونے والے ظلم اور حقوق انسانی کی سنگین زیادتیوں کو روکنے کے لئے اپنا کرادر ادا کرنا ہوگا۔ سویڈن سلامتی کونسل کے رکن کی حیثیت سے اپنا کرادر ادا کرے۔ سویڈش حکومت اور عوام کو کشمیر میں ہونے والی زیادتیوں پر خاموش نہیں رہنا چاہیے۔ان جذبات کا اظہار کشمیر کمیٹی سویڈن کے صدر کونسلر برکت حسین نے سویڈش وزیر خارجہ مارگوت والستروم اور سویڈش پارلیمنٹ میں امور خارجہ کی کمیٹی کے اراکین کے نام اپنے خط میں دلائی ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ آٹھ جولائی کو برہان وانی کی شہادت کے بعد سے وادی میں مسلسل کشمیری عوام کو بھارتی فوج کی جانب سے ظلم کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور اب تک ایک سو دس کشمیری شہید ہوچکے ہیں جبکہ بارہ افراد زخمی ہیں جن میں سے دو سو کی بینائی ختم ہوگئی ہ۔ پیلٹ گن سے کشمیری عوام کو معذور بنایا جارہا ہے۔ وادی میں مسلسل کرفیو ہے اور میڈیا پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ اس ظالم کے خلاف دنیا بھر کے کشمیری سراپا احتجاج ہیں۔ انہوں نے سویڈش وزر خارجہ اور اراکین پارلیمنٹ کو بھارت افواج کے ہاتھوں شہید اور زخمی ہونے والے کشمیریوں کی تصاویر بھی ارسال کی ہیں اور ان سے سوال کیا ہے کہ وہ اپنی خاموشی کب توڑیں گے۔ کشمیر کمیٹی کے صدر کونسلر برکت حسین نے کہا کہ وہ سویڈن میں حقوق انسانی کی تنظیموں، مقامی میڈیا، بین الاقوامی اداروں، سویڈش وزرات خارجہ، اراکین پارلیمنٹ، یورپی یونین میں سویڈش اراکین پارلیمنٹ، سویڈش انٹرنیشنل پیس اینڈ ریسرچ انسٹیٹیوٹ، اولف پالمے سینٹر ، ایمنیسٹی انٹرنیشنل، ریڈ کراس ، دیگر اداروں اور اہم شخصیات کے ساتھ رابطے کرکے ان کی توجہ مسئلہ کشمیر کی جانب مبذول کرا رہے ہیں۔ اس مقصد کے لئے کشمیر کمیٹی کے عہدیداران اور اراکین کے وفود تشکیل دیئے جارہے ہیں جو متعلقہ حکام سے اس ضمن میں ملیں گے اور ان پر زور دیں گے کہ وہ حقوق انسانی کی زیادتوں کو روکنے کے لئے اپنا کرادر ادا کریں۔ انہوں مقبوضہ کشمیر کی عوام کی یقین دلایا کہ ہم ان کے ساتھ ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں