کراچی میں مبارک ولیج پر کوئلہ بردار سمندری جہاز ساحل سے ٹکرا گیا

کراچی میں مبارک ولیج پر کوئلہ بردار سمندری جہاز ساحل سے ٹکرا گیا

کراچی کے تفریحی مقام مبارک و یلیج پر کوئلہ بردار سمندری جہاز ساحل سے ٹکراگیا،جس کے باعث ساحل پر آلودگی پھیلنی شروع ہوگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کوئلہ بردار جہاز کا تعلق بلوچستان میں قائم ایک چینی پاور کمپنی سے ہے جو سمندر کی طوفانی لہروں کے باعث مبارک ویلیج کے ساحل کے قریب چٹانوں میں پھنس گیا۔مقامی ماہی گیروں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ طوفانی لہروں کی وجہ سے جہاز کو نکالنا ممکن نہیں کیونکہ سمندر کی تیز لہریں اسے ساحل کی جانب دھکیل رہی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں