”کتّا وفادار جانور ہے لیکن جب یہ خواب میں نظر آئے تو ….“ ایسی تعبیر جس کا آپ تصوّر بھی نہیں کرسکت

ll

بلی کی طرح کتا بھی گھروں میں پالا جانے والا جانورہے جس کی وفاداری پر انسان کو بڑا فخر محسوس ہوتا ہے ۔اسلام میں اسکو نجس جانور بیان کیا گیا ہے ۔جن لوگوں کو خواب میں کتا نظر آئے گا انہیں یہ جان لینا چاہئے کہ خواب میں جو کتا نظر آتا ہے اسکی تعبیر کا انحصار اسکی رنگت پر ہوتا ہے۔ حضرت جعفر صادق ؓ فرماتے ہیں کہ خواب میں کتا دیکھنا چار وجوہات کی دلیل ہے۔ (۱)دشمن(۲)لالچی بادشاہ(۳)دانش مند(۴)چغل خور آدمی۔
حضرت ابن سیرینؒ کا فرمان ہے ” خواب میں کتا کمینہ اور مہربان دشمن ہے “ دیگر معبرین کے مطابق کالا کتا اپنے عزیزوں میں سے اور سفید کتا غیروں میں سے دشمن پیدا ہونے کی دلیل ہے ۔ اگرکوئی یہ دیکھ لے کہ کتے نے اس کو کاٹا ہے۔ تودشمن سے تکلیف اٹھائے گا ، اس کا کپڑا کتے کے منہ سے تھوک سے آلودہ ہو گیا ہےتو دشمن کی بدزبانی سے دلبرداشتہ ہوگا ۔
خواب میں کچھ لوگ کتے کا گوشت بھی کھاجاتے ہیں ۔یہ دشمن پر فتح کی علامت ہے ۔ اگر دیکھے کہ کتے کو روٹی دی ہے تو اس پر رزق کے نئے دروازے کھلیں گے ،اگر دیکھے کہ کتا اس کے پاس بیٹھا ہے تو کوئی دست نما دشن اسکے قریب آجائے گا ،اگر خواب میں کتا اس سے بھاگا ہے تو دشمن اس سے خوف کھائے گا ۔
حضرت ابراہیم کرمانی ؒ کا فرمان ہے کہ خواب میں شکاری کتے کی مدد سے شکار کرنااس بات کی دلیل ہے کہ ایسا انسان اپنے دشمن کی آڑ میں مالی فائدہ اٹھائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں