کامران اکمل نے فائنل میچ میں کیچ کیوں چھوڑا؟ ایسا انکشاف سامنے آ گیا کہ تنقید کرنے والے شرمندہ ہو جائیں گے، جان کر آپ بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”سوری کامی بھائی“

کامران اکمل نے فائنل میچ میں کیچ کیوں چھوڑا؟ ایسا انکشاف سامنے آ گیا کہ تنقید کرنے والے شرمندہ ہو جائیں گے، جان کر آپ بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”سوری کامی بھائی“

 پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) تھری کے دوران کامران اکمل کے چرچے رہے اور ٹورنامنٹ ختم ہونے کے بعد ہی ہر زبان پر کامران اکمل کا ہی نام ہے لیکن فرق صرف اتنا ہے کہ پہلے سب تعریف کر رہے تھے اور اب سب تنقید کرنے میں مصروف ہیں۔

فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں پشاور زلمی کی شکست کا ذمہ دار کامران اکمل کو ٹھہرایا جا رہا ہے کیونکہ انہوں نے اہم موقع پر کیچ ڈراپ کر دیا حالانکہ کیچ ڈراپ ہونا میچ کا حصہ ہے اور اس معاملے پر خود کامران اکمل بھی میدان میں آئے اور تنقید کرنے والوں کو منفی سوچ کا حامل قرار دیا مگر اب ایسا انکشاف ہوا ہے کہ تنقید کرنے والے شرمندہ ہو جائیں گے۔
کامران اکمل نے کراچی کنگز کیخلاف پلے آف میچ میں طوفانی اننگز کھیلی اور ٹیم کو فائنل میں پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا مگر ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ اس میچ میں ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے تھے اور فائنل میچ تک مکمل فٹ نہیں ہوئے تھے۔
ذرائع کے مطابق کامران اکمل ان فٹ تھے لیکن میچ کی اہمیت اور ان کی فارم کو مدنظر رکھتے ہوئے فائنل میچ میں انہیں ٹیم کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ کامران اکمل نے بھی ٹیم انتظامیہ کے سامنے سرتسلیم خم کیا اور اپنی انجری کی پرواہ کئے بغیر اہم معرکے کیلئے میدان میں اترے۔

اگرچہ یہ درست ہے کہ وہ فائنل میچ میں سکور بنا پائے اور نہ ہی کیچ پکڑ سکے جبکہ ریویو بھی ضائع کر دیا لیکن ناقدین کو اس بات کا خیال بھی رکھنا چاہئے کہ یہ سب کچھ کھیل کا حصہ ہے جبکہ ایسا کھلاڑی جو گزشتہ میچوں میں لگاتار عمدہ کارکردگی کے ذریعے اپنی ٹیم کو فائنل تک لایا ہو، اسے کیچ چھوڑنے پر ہر مداح سے زیادہ ہی افسوس ہو گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں