ڈیمز فنڈ میں ایک ارب 33کروڑ 49 لاکھ 54ہزار971روپے جمع

ڈیمز فنڈ میں ایک ارب 33کروڑ 49 لاکھ 54ہزار971روپے جمع

سپریم کورٹ کی جانب سے ” دیا مر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کی تعمیر ”کے لئے قائم فنڈ میں اب تک ایک ارب تینتیس کروڑ انچاس لاکھ چون ہزار نو سو اکہتر روپے اکٹھے ہو گئے ہیں۔

یاد رہے کہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثارکی سربراہی میں قائم تین رکنی بنچ نے کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے متعلق ایک آئینی درخواست کی سماعت کے دوران دیا مر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم تعمیرکرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے یہ فنڈزقائم کیا تھا اور اس فنڈ میں سب سے پہلے خود چیف جسٹس آف پاکستان نے ہی دس لاکھ روپے عطیہ کرنےکا اعلان کیا۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق سوموار  تک ڈیم فنڈز میں 1309023280 روپے جمع ہوسکے تھے  اور ایک ہی دن میں رقم بڑھ کر 1,334,954,971  روپے پہنچ گئی ہے ، یوں ایک ہی دن میں ڈیم فنڈ میں 25931691 روپے جمع ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں