ڈنمارک کے نئے قانون کے خلاف مشہور چینی فنکار کا نمائش سے انکار

چینی فنکارآئی وائی وائی کے فن پارے چین کے علاوہ دنیا بھر میں شہرت رکھتے ہیں۔آئی نے چین کی پالیسیوں پر تنقید کی ہے اور حال ہی میں یورپ میں پناہ گزینوں کی مدد کے لیے ایک کارکن کے طور پر بھی کام کیا ہے۔آئی وائی نے ٹوٹر پر ایک پیغام میں لکھاکہ ڈنمارک میں بننے والے نئے قانون کے بارے میں پڑھ کر مجھے بہت دھچکا لگا۔میں احتجاجی طور پر یہاں اپنے فن پاروں کی نمائش کو روک رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ فن اور فعالیت جدا نہیں رہ سکتے۔
میوزیم ڈئیریکٹر Erlend H248yersten ارلینڈکا کہنا ہے کہ جب آئی وائی وائی ہالینڈ اور جرمنی میں نمائش کرتا ہے اس وقت بھی وہ اس طرح کے واقعات سے متاثر ہوتا ہے۔رلینڈ نے مزید کہا کہ آٹ اور تخلیق کار لوگوں کے مسائل کو اجاگر کرتے ہیں۔ہم لوگ بھی چینی فنکار کی طرح ڈنمارک کے قانون کو نا پسند کرتے ہیں۔ہماری تنظیم پرائیویٹ ہے اور حکومت سے صرفٖ اٹھارہ فیصد فنڈز ملتے ہیں۔اس لیے چینی فنکار کو عوام اور حکومت کا فرق سمجھنا چاہیے اور اس وجہ سے نمائش روکنا مناسب نہیں۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ فنکار دوسرے ممالک میں کس طرح احتجاج کرے گا۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں