ڈنمارک میں پناہ گزینوں کی املاک پر قبضے کے قانون پر کوفی عنان کاتفکر

ڈنمارک میں پناہ گزینوں کے بارے میں بنائے گئے حالیہ قانون کے مطابق پولیس پناہ گزینوں کی قیمتی اشیاء اور رقوم کو قبضے میں لے سکتی ہے۔جس پناہ گزین کے پاس دس ہزار ڈینش کرونے سے ذیادہ کی رقم ہو گی پولیس وہ رقم اپنے قبضے میں کر لے گی۔حکام کے مطابق یہ رقم پناہ گزینوں کو رہائش فراہم کرنے کیلیے استعمال کی جائے گی۔جبکہ نئے قانون کے مطابق ڈنمارک میں فیملی ری یونین کا اجازت نامہ جاری کرنے کی مدت تین برس کر دی گئی ہے ۔جبکہ اس سے پہلے یہ مدت ایک سال تھی۔
ڈینش اخبار پولیٹکس کے مطابق اس قانون کو پاس کرنے کے دوران سیاستدانوں کے درمیان بہت ذیادہ اختلافات پائے گئے۔جبکہ یہ قانون اٹھارہ مخالف ووٹوں کے مقابلے میں ستائیس حمائیت کے ووٹوں سے پاس ہوا۔اس کے علاوہ پناہ گزینوں کی ذاتی استعمال کی اشیاء قبضے میں نہیں لی جائیں گی بلکہ ان اشیاء کے بارے میں وضاحت طلب کی جائے گی۔
اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کوفی عنان نے اس نئے قانون پر اظہار تفکر کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ قانون ڈنمارک کے تہذیبی اور سماجی ماحول سے مطابقت نہیں رکھتا۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں