ڈاکٹر نے حاملہ خاتون کو کینسر تشخیص کردیا، حمل کے دوران کیموتھراپی کرواتی رہی، پھر جب بچہ پیدا ہوا تو اس کی صحت کیسی تھی؟ دیکھ کر ڈاکٹر بھی دنگ رہ گئے کہ۔۔۔

50

عام تاثر ہے کہ کینسر کی مریض خاتون اگر حاملہ ہو اور اس کی کیموتھراپی کی جائے تو اس کے بچے پر اس کے انتہائی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں لیکن امریکہ میں ایک حاملہ خاتون کیموتھراپی کراتی رہی اور جب اس کا بچہ پیدا ہوا تو اس کی صحت دیکھ کر ڈاکٹر دنگ رہ گئے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق یہ بچہ بالکل صحت مند اور پورے وزن کا تھا۔اس کی ماں 27سالہ ماریا کریڈر میں اس وقت چھاتی کے کینسر کی تشخیص ہوئی جب وہ 11ہفتے کی حاملہ تھی۔

51

کئی بار جب اس کی کیموتھراپی ہوئی تو ڈاکٹروں کا خیال تھا کہ اس کے بچے پر اس کے منفی اثرات مرتب ہوں گے، تاہم جب اس کا بیٹا پیدا ہوا تو ماریا یہ جان کر خوشی سے نہال ہو گئی کہ وہ بالکل صحت مند تھا۔ ماریا نے بچے کے ساتھ تصاویر بنوا کر انٹرنیٹ پر پوسٹ کی ہیں۔ اس کا کہناہے کہ ”ان تصاویر کے ذریعے میں ان خواتین کو امید دلانا چاہتی ہوں جو حاملہ بھی ہیں اور چھاتی کے کینسر سے بھی لڑ رہی ہیں۔میں انہیں بتانا چاہتی ہوں کہ حمل کے دوران بھی کیموتھراپی کروائی جا سکتی ہے۔ مجھے امید ہے کہ میری کہانی جان کر انہیں حوصلہ ملے گا۔“

اپنا تبصرہ لکھیں