’چین کے اس علاقے میں شادی سے قبل دلہن کو پورا ایک مہینہ یہ کام کرنا پڑتا ہے‘ کیا کرنا پڑتا ہے؟ جان کر ہی لڑکیوں کی آنکھوں سے آنسو نکل آئیں گے

’چین کے اس علاقے میں شادی سے قبل دلہن کو پورا ایک مہینہ یہ کام کرنا پڑتا ہے‘ کیا کرنا پڑتا ہے؟ جان کر ہی لڑکیوں کی آنکھوں سے آنسو نکل آئیں گے

ہمارے ہاں شادی کے موقع پر دلہن کے رونے کا منظر عام دیکھنے کو ملتا ہے لیکن چین کے دیہی علاقوں میں بیچاری دلہن رخصتی سے ایک مہینہ پہلے ہی رونا شروع کر دیتی ہے۔ یہ چینی شادیوں کی قدیم رسوم کا حصہ ہے کہ شادی سے تقریباً ایک ماہ قبل ہی دلہن رونا شروع کردیتی ہے اور خاندان کی دیگر خواتین بھی اس رسم میں اس کا ساتھ دیتی ہیں۔
اسی طرح دنیا بھر کے ممالک میں کئی اور ایسی ہی دلچسپ و عجیب رسوم پائی جاتی ہیں۔ سویڈن میں شادی کی یہ عجیب و غریب رسم پائی جاتی ہے کہ اگر تقریب کے دوران دولہا یا دلہن میں سے کوئی ایک کسی ضرورت کے لئے اپنی جگہ سے اُٹھ جائے تو دوسرے کے بوسے لئے جاتے ہیں۔ مثال کے طور پر اگر دولہا اُٹھ جائے تو اس کے دوست دلہن کے بوسے لیتے ہیں اور اگر دلہن اٹھ جائیں تو اس کی سہیلیاں دلہے کے بوسے لیتی ہیں۔
جرمنی کی ایک رسم کے مطابق دولہا اور دلہن مل کر درخت کے تنے کو کاٹتے ہیں۔ یہ رسم تمام مہمانوں کے سامنے ادا کی جاتی ہے او راس کا مقصد یہ دکھانا ہوتا ہے کہ دولہا اور دلہن مل کر زندگی کے مسائل کا سامنا کرنے کے لئے تیا رہیں۔

رومانیہ میں دلہن کے اغواءکی رسم پائی جاتی ہے۔ اس رسم میں قریبی دوست اور عزیز دلہن کو جھوٹ موٹ اغواءکرلیتے ہیں لیکن اسے بازیاب کروانے کے لئے دولہے کو بھاری تاوان ادا کرنا پڑتا ہے۔
فلپائنی روایات کے مطابق شادی سے قبل دولہا اور دلہن کو اکٹھے گھر گھر جاکر مہمانوں کو شادی کی دعوت دینا پڑتی ہے۔ اگر کسی کو دولہا دلہن خود گھر آکر دعوت نہ دیں تو وہ بہت ناراض ہوتے ہیں اور شادی میں شرکت نہیں کرتے۔
جرمنی میں شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے آنے والے مہمان اپنے ساتھ چینی کے نئے برتن لاتے ہیں جنہیں تقریب میں توڑا جاتا ہے۔ بعد میں دولہا اور دلہن ٹوٹے ہوئے برتنوں کا سارا ملبہ اور کرچیاں اٹھا کر صفائی کا کام کرتے ہیں۔
سوڈان کے نیرو قبیلے میں شادی اس وقت تک مکمل نہیں ہوجاتی جب تک دلہن کے ہاں دو بچے پیدا نہ ہوجائیں۔ اگر وہ ایک ہی بچے کو جنم دے اور اس کے بعد کوئی اولاد نہ ہو تو شادی کو نامکمل سمجھا جاتاہے اور دولہے کو حق حاصل ہوتاہے کہ وہ اسے طلاق دے دے۔
کوریا کی ایک عام رسم میں سہاگ رات سے قبل دولہے کے پاﺅں کے تلوﺅں پر مچھلی کا تشدد کیا جاتا ہے، او ربعض اوقات اس کے لئے چھڑی بھی استعمال کی جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں