چین میں کورونا کے مزید42مریضوں کی تعداد، مقامی طورپر وائرس کتنے افراد میں منتقل ہوا؟ پریشان کن خبرآگئی

چین میں کورونا کے مزید42مریضوں کی تعداد، مقامی طورپر وائرس کتنے افراد میں منتقل ہوا؟ پریشان کن خبرآگئی

چین کے محکمہ صحت نے کہاہے کہ جمعرات کے روز چینی مین لینڈ پر نوول کرونا وائرس کے 42نئے مریضوں کی تصدیق ہوگئی ہے جن میں سے 38درآمدی ہیں۔قومی صحت کمیشن نے اپنی روزانہ کی رپورٹ میں کہا ہے کہ مقامی سطح پر ترسیل کے 4نئے مریضوں کی

اطلاعات موصول ہوئی ہیں جن میں سے 3صوبہ گوانگ تونگ اور ایک ہی لونگ جیانگ میں ہے۔جمعرات کے روز صوبہ ہوبے میں1 ہلاکت کی اطلاع موصول ہوئی ہے، 3نئے مشتبہ مریضوں کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، یہ تمام افراد بیرون ملک سے آئے ہیں۔کمیشن کے مطابق جمعرات کے روز 85 افراد کو صحت یاب ہونے پر ہسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا جبکہ شدید بیمار افراد کی تعداد 32کی کمی کے بعد144رہ کمیشن نے کہاہے کہ جمعرات تک مین لینڈ پر کل 1ہزار141درآمدی مریضوں کی تصدیق ہوچکی ہے جن میں سے 408 افراد کو صحت یاب ہونے پر ہسپتالوں سے فارغ کیا جا چکا ہے جبکہ 733مریضوں کا تاحال علاج جاری ہے، ان میں سے 34شدید بیمار جمعرات تک مین لینڈ پر کل مصدقہ مریضوں کی تعداد81ہزار907تک پہنچ گئی ہے جن میں سے 1ہزار116مریضوں کا تاحال علاج جاری ہے جبکہ 77ہزار455 افراد کو صحت یاب ہونے پرہسپتالوں سے فارغ کیا جا چکا ہے، مرض کے باعث 3ہزار336 افراد ہلاک ہوچکے کمیشن نے کہاہے کہ 53افراد کے تاحال وائرس سے متاثر ہونے کا خدشہ کمیشن نے مزید کہا کہ 11ہزار176قریبی رابطہ کار تاحال طبی نگرانی میں ہیں، جمعرات کے روز 1ہزار823 افراد کو طبی نگرانی سے فارغ کر دیا گیا۔

کمیشن کے مطابق جمعرات کے ہی روز لینڈ پر نوول کرونا وائرس کے بغیر علامات والے47مریضوں کی اطلاعات موصول ہوئیں جن میں سے 14بیرون ملک سے آئے ہیں، تمام 14 بغیر علامات والے درآمدی مریضوں میں بیماری کی تصدیق ہو جبکہ 40 افراد کو طبی نگرانی سے فارغ کر دیا گیا جن میں سے 15درآمدی کمیشن نے کہا کہ بغیر علامات والے 1ہزار97مریض تاحال طبی نگرانی میں ہیں جن میں سے 349افراد بیرون ملک سے آئے جمعرات تک ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقہ میں 4 ہلاکتوں سمیت973مصدقہ مریض،مکاو  خصوصی انتظامی علاقہ میں 45 مصدقہ مریض جبکہ تائیوان میں 5ہلاکتوں سمیت380مصدقہ مریض سامنے آچکے ہیں۔ہانگ کانگ میں 293،مکاو  میں 10 اور تائیوان میں 80مریضوں کو صحت یاب ہونے پر ہسپتالوں سے فارغ کیا جا چکاہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں