چینی ایجا د کی دلچسپ تاریخ‎

وسیم  ساحل

 چین نے حالیہ سالوں میں بہت تیزی سے ترقی کی ہے جس سے یہ تاثر ملتا ہے کہ شاید پرانے دور میں چین نے دنیا کی ایجادات میں کوئی خاطر خواہ کردار ادا نہیں کیا۔ لیکن ایسا ہر گز نہیں کیونکہ زمانہ قدیم کے چین میں کچھ ایسی کھیلیں اور چیزیں ایجاد ہوئی ہیں جو دنیا آج بھی بخوشی استعمال کرتی ہے۔ چین کی ایجادات اور اشیاءنے جدید دنیا میں دھوم مچا رکھی ہے

آئیے ہم آپ کو چند ایسی چیزوں کے بارے میں بتاتے ہیں۔

تاش
زمانہ قدیم کے چین میں ’تینگ دور حکومت ‘میں ایک کھیل ’پتوں کا کھیل‘ کے نام سے بہت مشہور ہواجو کہ امراءکھیلا کرتے تھے۔ اس کے بعد’مینگ دورحکومت‘ میں شاہی کرداروں کو ان پتوں پر چھاپہ گیا اور یہ کھیل مزید مقبول ہوا۔کچھ تحقیق کاروں کا ماننا ہے کہ انہیں تاش کے پتوں سے کاغذی کرنسی کی بنیاد پڑی۔
کیچ اپ
چین میں اسے ’کی چیاپ‘ کہا جاتا تھااور اسے 17ویں صدی میں استعمال کیا جاتا تھا۔ اسے مچھلی کے اچار اور مصالحہ جات سے بنایا جاتا تھا۔یہاں سے یہ کیچ اپ ملائیشیا اور انڈونیشیا آئی جہاں سے برطانوی بزنس مین اسے اپنے ساتھ انگلستان لے گئے اور ٹماٹر کے استعمال سے کیچ اپ بنایا گیا۔
آئس کریم
تقریباً 200قبل مسیح میں چین میں برف،دودھ اور چاولوں کو ملا کر کھانے کا کامیاب تجربہ کیا گیا اور یوں دنیا کو آئس کریم کے بارے میں علم ہوا۔
ٹائلٹ پیپر
تقریباً 200قبل مسیح میں چین میں کاغذ ایجاد ہو چکا تھاجبکہ 700سال بعد اس کاغذ کا استعمال بادشاہ کے محلات میں بطور ٹائلٹ پیپر کیا جانے لگا۔ایک عرب سیاح نے 851عیسویں میں جب چین کا سفر کیا تو اس نے اپنی تحریر میں لکھا ہے کہ چینی لوگ بول وبراز کے بعد پانی کا استعمال نہیں کرتے تھے بلکہ وہ کاغذ سے یہ کام سرانجام دیتے تھے۔
آگ پھیکنے والی مشین
زمانہ قدیم میں اس مشین کو دشمن کے خالف چین میں بطور کامیاب ہتھیار استعمال کیا جاتا تھا لیکن اگر ہوا مخالف سمت میں چل رہی ہوتی تو استعمال کرنے والی فوج کے اپنے ہی سپاہی اس کا شکار بن جاتے تھے۔ 919عیسویں میں اسے بہتر بنایا گیا اور دشمن پر قابو پانے میں مدد ملی۔
فٹ بال
یورپ اور جنوبی امریکہ کا مقبول کھیل اصل میں چین میں ’ہان دور حکومت‘ میںایجاد ہوا ۔اس کھیل کو ’کوجو‘ کے نام سے جانا جاتا تھا جس میں لوگ ایک گیند کو اپنے پاﺅں سے کھیلا کرتے تھے اور ایک پول میں اس گیند کو دھکیلا کرتے تھے۔کھلاڑیوں کو ٹرین کیا جاتا تھا اور وہ امراءکو محظوظ کرنے کے لئے یہ کھیل کھیلتے تھے۔
شراب
الکوحل کے ابتدائی نشانات بھی چین سے ملتے ہیں جہاں 7000قبل مسیح میں چاول، پھل اور شہد کا استعمال کرتے ہوئے خمیر اٹھایا گیا۔زمانہ کی ترقی کے ساتھ اس طریقے کو بھی بہتر بنایا گیا جدید دور کی الکوحل یا وائن وجود میں آئی۔
نیل پالش
دیکھنے میں نیل پالش جدید دور کی ایجاد لگتی ہے لیکن حقیقت میں اسے 5000سال قبل چین میں ایجاد کیا گیا اور مینگ دور حکومت میں اس کا استعمال کیا جاتا تھا۔ اس وقت نیل پالش انڈے کی سفیدی، ویکس، گلوٹون وغیرہ سے بنائی جاتی تھی۔
 خیال کیا جاتا ہے کہ ٹیبل ٹینس یا ping pong  یہ چین میں ایجاد ہوئی لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے۔ یہ کھیل انگلستان میں ایجاد ہوئی اور19ویں صدی میں چین  لایا گیا  تب سے اب تک اس کھیل میں چین کی حکمرانی ہے۔
Waseem Haider
اپنا تبصرہ لکھیں