چترال پولیس جشن آزادی کی پوری رات کیا کرتی رہی ؟ وہ بات جو پاکستانیوں کو معلوم نہیں

چترال پولیس جشن آزادی کی پوری رات کیا کرتی رہی ؟ وہ بات جو پاکستانیوں کو معلوم نہیں

 یوم آزادی کے موقع پر جہاں پورا ملک جشن منارہا تھا وہیں کچھ خاموش ہیرو قومی اثاثوں کی حفاظت میں مصروف تھے ، انہی ہیروز میں چترال پولیس بھی شامل ہے جو ڈیوٹی کا حصہ نہ ہونے کے باوجود یوم آزادی کی رات جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے میں مصروف رہی۔

خیبر پختونخوا پولیس کے آفیشل ٹوئٹر اکاﺅنٹ سے ایک ٹویٹ میں چترال پولیس کے اس کارنامے کے حوالے سے بات کی گئی ہے۔ ٹویٹ میں کہا گیا ہے ’ یوم آزادی ہمیں یہ درس دیتا ہے کہ ہم قدرتی اثاثوں کی حفاظت کریں اور ان کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کا خاتمہ کریں ۔ چترال پولیس اپنی ذمہ داری سے بھی آگے بڑھ گئی اور بمبورت جنگل میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے پوری رات کام کرتی رہی‘۔

اپنا تبصرہ لکھیں