پیٹ کے سائیڈ پر نکلی اس چربی سے آپ کیسے جان چھڑا سکتے ہیں؟ صرف دنوں میں پگھلانے کا آسان ترین طریقہ جانئے

پیٹ کے سائیڈ پر نکلی اس چربی سے آپ کیسے جان چھڑا سکتے ہیں؟ صرف دنوں میں پگھلانے کا آسان ترین طریقہ جانئے

ہمارے جسم کے کچھ حصے ایسے ہیں جن پر جمع ہونے والی چربی بہت ہی ڈھیٹ واقع ہوتی ہے اور سخت کوشش کے باوجود اس سے نجات پانا مشکل ہو جاتا ہے۔ مثال کے طور پر کمر کے گرد جمع ہونے والی چربی کو ہی دیکھ لیجئے۔ عموماً ورزش کے ذریعے ٹانگوں اور بازووں پر جمع چربی کو کم کرنا آسان ہوتا ہے لیکن کمر کے گرد جمع چربی پر ورزش کا اثر بھی مشکل سے ہی ہوتاہے۔ ہیلتھ ٹریننگ سنٹر ’میکس ہیلتھ‘ کے بانی اور موٹاپے کے موضوع پر ایک مقبول کتاب کے مصنف میکس ٹاملسن نے اس چربی سے پریشان لوگوں کے لئے کچھ انتہائی مفید مشورے دئیے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ اگر آپ خوراک، ورزش اور طرز زندگی کا ایک مخصوص امتزاج اختیار کر لیں تواس چربی سے نجات پانا دنوں کا کام ہے۔

میکس کہتے ہیں کہ کمر کے گرد جمع ہونے والی چربی کے خاتمے کے لئے سب سے پہلے تو آپ میٹھی غذاﺅں کا استعمال بہت کم کردیں۔ ایسی غذاﺅں کا استعمال بھی کم کریں جن میں کاربوہائیڈریٹ کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، مثلاً گندم، چاول، اور ان سے بننے والی اشیائ، اور آلو وغیرہ۔ خصوصاً بریڈ، بسکٹ، کیک، چپس، مٹھائی، اور کولڈ ڈرنک سے ہر ممکن پرہیز کریں۔ ان غذاﺅں میں موجود نشاستہ تیزی کے ساتھ شوگر میں تبدیل ہوتا ہے جسے ہمارا جسم چربی کی شکل میں ذخیرہ کرتا ہے۔ سبزیوں اورپھلوں کا استعمال زیادہ کریں جبکہ پروٹین والی غذائیں مثلاً انڈہ، چکن، مچھلی وغیرہ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ ان غذاﺅں کے ساتھ دار چینی، ہلدی، تازہ جڑی بوٹیاں، ہری مرچ اور سلاد وغیرہ کو بھی اپنی غذا کا حصہ بنائیں۔
جہاں تک ورزش کی بات ہے تو کمر کے گرد موجود چربی پر براہ راست اثر انداز ہونے والی ورزشیں بہت کم ہیں۔ اس مقصد کے لئے اگر آپ آسان ورزش کرنا چاہیں تو سائیکل چلائیں یا تیراکی کریں۔ اگر ذرا مشکل ورزش کر سکتے ہیں تو کمر کے بل زمین پر لیٹ کر ٹانگوں میں خم ڈالیں۔ اب اپنے دونوں ہاتھ سر کے نیچے رکھ کر اپنے دھڑ کو اوپر اٹھائیں اور اپنے چھاتی کو گھٹنوں کے زیادہ سے زیادہ قریب لے جانے کی کوشش کریں۔ دس سیکنڈ اسی حالت میں رہیں اور پھر واپس زمین پر آ جائیں۔ اس ورزش کو حسب طاقت دہرائیں۔ یہ ورزش بہت فائدہ مند ہے اور اگر اس کے ساتھ مذکورہ بالا غذا کا بھی خیال رکھیں تو کوئی وجہ نہیں کہ چند دن میں ہی کمر کی چربی غائب نا ہو۔

اپنا تبصرہ لکھیں