پہلے بچے کی پیدائش کے بعد ماں کی آواز کی بدل جاتی ہے تاکہ وہ ۔۔۔سائنسدانوں نے دلچسپ بات دریافت کرلی

پہلے بچے کی پیدائش کے بعد ماں کی آواز کی بدل جاتی ہے تاکہ وہ ۔۔۔سائنسدانوں نے دلچسپ بات دریافت کرلی 

بچے کی پیدائش کے بعد خواتین کے جسم اور روئیے میں کئی طرح کی تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں تاہم اب سائنسدانوں نے ان میں ایک ایسی حیران کن تبدیلی کی نشاندہی کر دی ہے جس کے متعلق کبھی کسی نے سوچا بھی نہ تھا۔ سسیکس یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں بتایا ہے کہ بچے کی پیدائش کے بعد ماں کی آواز میں شدید تبدیلی آتی ہے اور اس کی آواز بہت گہری اور دھیمی ہو جاتی ہے، جسے واپس اپنی اصل پِچ پر آنے میں کئی سال کا عرصہ لگتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے اس تحقیق میں 10سال کے عرصے میں درجنوں خواتین پر تجربات کیے۔تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ ڈاکٹر کیسیا پسانسکی کا کہنا تھا کہ ’’بچے کی پیدائش کے بعد خواتین کی آواز دوران حمل اور اس سے قبل کی نسبت زیادہ دھیمی اور گہری ہو جاتی ہے اور اسے واپس پہلے والی سطح پر آنے میں اوسطاً پانچ سال کا وقت لگتا ہے۔ میرے خیال میں خواتین کی آواز میں یہ تغیر ان کے ہارمونز میں ہونے والی تبدیلیوں اور بچے کی پیدائش سے لاحق ہونے والی کمزوری کی وجہ سے آتا ہے، اور جب ان کا ہارمونز لیول دوبارہ پہلے والی سطح پر آتا ہے اور کمزوری رفع ہوتی ہے تو ان کی آواز بھی واپس بلند ہو جاتی ہے تاہم اس میں بہت لمبا عرصہ لگتا ہے۔‘‘

اپنا تبصرہ لکھیں