پولیس کی حراست سے چھ ضبط شدہ گاڑیاں چوری

سویڈن کے بارڈر سوینے سند Svine Sund صوبہ اوسفولڈسے پولیس کے اسٹور سے چھ گاڑیاں جو کہ اسمگلنگ کے دوران استعمال کی گئی تھیں چوری ہو گئیں۔یہ انتہائی نا قابل برداشت حرکت ہے۔ان گاڑیوں میں اسمگلروں نے وارداتیں کی تھیںان کی چوری کے بعد یہ خدشہ ہے کہ یہ گاڑیاں پھر وارداتوں میں استعامل کی جا سکتی ہیں یہ بات مشرقی ناروے کی کسٹم پولیس چوکی کے آسلے فاربرگ Asle Farberg نے ٹی وی چینل؛ این آر کے سے گفتگو کے دوران کہی۔
سن دو ہزار تیرہ میں اسی طرح نو گاڑیاں غائب ہوگئی تھیں۔ان کی گمشدگی کے تھوڑے عرصے کے بعد ہی ایک وئیر ہائوس میں داکی کی واردات ہوئی ۔ان نو چوری شدہ گاڑیوں میں سے ایک گاڑی سویڈن میں بازیاب ہوئی۔مگر اسکی نمبر پلیٹ تبدیل کر دی گئی تھی۔اس وقت پولیس کے پاس پہلے سے بہتر لائٹیں کیمرے اور دیگر حفاظتی انتظامات موجود ہیں اس لیے اس علاقے میں واردات کرنا اتنا آسان نہیں تاہم یہ گاڑیاں پولیس نے ایسی جگہ رکھی ہوئی تھیں جہاں بہت ذیادہ حفاظتتی اقدامات نہیں کیے گئے تھے۔محتلف شواہد بتاتے ہیں کہ سوینے سند بارڈر پر پولیس کی گاڑیاں چرانا نہائیت آسان تھا۔ہ اسٹاک تھا جسے تمام وقت مانیٹر نہیں کیا جا رہا تھا۔اب کسی بھی وقت کہیں بھی کوئی واردات ہو سکتی ہے۔یہ بات ہالڈن پولیس چوکی کے آفیسر Roger Johannessen روجر یو ہانسن نے اپنے بیان میںبتائی
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں