پوسٹ میں چارسو ملازمتیں ختم ہونے کا امکان

فری ٹریڈ یونین کے مطابق جب ہفتے کے روز پوسٹ بانٹنے کا کام ختم کر دیا جائے گا ایسی صورت میں چار سو ملازمین کی ملازمتیں یا تو آدھی رہ جائیں گی یا پھر ختم ہو جائیں گی۔پوسٹ کوم یونین کے مطابق کئی ملازمین کی ملازمتیں پارٹ ٹائم رہ جائیں گی۔
محکمہ ڈاک کے ایسو ایٹ سربراہ اوڈ کرسچن Odd Christianکا کہنا ہے کہ نئے قوانین کے اطلاق کی تاریخ ابھی تک طے نہیں ہوئی۔اور نہ ہی یہ طے پایا ہے کہ ہفتے کے روز اخبارات اور رسائل و اشتہارات کی ترسیل کیسے کی جائے گی۔
یونین کے مطابق بڑے شہروں اور قصبوں میں اکثر اسکولوں کے بچے ہفتے کے روز پوسٹ بانٹتے ہیں جبکہ ہفتے کا کام بیشتر ملازمین کی مستقل ملازمت کا حصہ ہے۔نیا قانون نافذ ہونے کی صورت میں بچے اپنی ملازمت سے محروم ہو جائیں گے جبکہ مستقل ملازمین کی ملازمت بہت تھوڑی رہ جائے گی۔
Source :NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں