پروفیسر رابعہ بتول کے شعری مجموعہ ” سحر تک دیپ جلنا ہے” کی تقریب ِ رونمائی

جگنو انٹرنیشنل لاہور کے زیر اہتمام6 دسمبر2014 کو10بجے دن کوگورنمنٹ کالج برائے خواتین میانوالی میں منعقد کی جا رہی ہے۔اس تقریب کی صدارت ڈاکٹر لبنیٰ آصف کریں گی۔ معروف شاعرہ، مقررہ اور مدیرہ محترمہ ایم زیڈ کنول جو لاہور سے خاص طور پر اس تقریب میں شرکت کے لئے آرہی ہیں۔ اس تقریب کی مہمان خصوصی ہیں۔ مہمان ِاعزازپروفیسر آر کے نیازی اور ڈاکٹر عالیہ قیصر ہیں۔پروفیسر رابعہ بتول کے شعری مجموعہ ” سحر تک دیپ جلنا ہے” کی رسم ِ اجراء بدست محترمہ فتح گل(پرنسپل)ہوگی۔ نظامت کے فرائض
ارم ہاشمی سر انجام دیں گی۔اور خیر مقدمی کلمات انگلش لٹریچر کی پروفیسر عائشہ صدیقہ ادا کریں گی۔ ” سحر تک دیپ جلنا ہے” پر اظہار رائے ڈاکٹر عنبر طارق ، صغریٰ سنبل، فہمیدہ نیازی، فرح عبداللہ، ڈاکٹر زبیرالنساء ، بلقیس خان،شنزیلہ رصین،سمعیہ نشاط کاظمی کریں گی۔دوسری نشست محفل مشاعرہ کی ہوگی۔ جوایم زیڈ کنول کے اعزا ز میں ک منعقدکی جا رہی ہے۔یہ دن12:00 بجے سے 02:00 بجے تک رہے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں