” پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے ہم یہ کام نہیں کریں گے” کرکٹ ٹیم کے دورے سے قبل بنگلہ دیشی بورڈ نے اعلان کردیا

رواں سال اکتوبر بھی بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان متوقع ہے تاہم اس دورے کے لیے بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم نے پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے بھارتی آفیشلز کو ساتھ نہ بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

ایکسپریس کے مطابق بنگلہ دیشی بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو نظام الدین چودھری کہتے ہیں کہ ہم سری لنکا کے خلاف جاری سیریز میں انتظامات کا جائزہ لینے کیلیے اپنے آفیشل کو پاکستان بھیجیں گے،بنگلہ دیشی ویمنز ٹیم نے 26 اکتوبر سے 4 نومبر تک پاکستان کا دورہ کرنا ہے جس میں ٹوئنٹی 20 اور ون ڈے سیریز شیڈول ہے، یہ مقابلے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں منعقد ہوں گے تاہم ٹور کا حتمی فیصلہ کیا حکومت کی جانب سے پاکستان کی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد کیا جائے البتہ بی سی بی نے واضح کردیا ہے کہ اس ٹور کے دوران بنگلہ دیشی ویمنز ٹیم کا بھارتی کوچنگ اسٹیڈیم پاکستان نہیں جائے گا، جس کی وجہ پاک بھارت کشیدگی ہے۔

بی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو نظام الدین چودھری کہتے ہیں کہ اگر ہماری ٹیم گئی تو ہیڈ کوچ انجو جین، اسسٹنٹ کوچ دیویکا پلشکار اور ٹرینر کویتا پانڈے ان کے ساتھ پاکستان کا سفر نہیں کریں گی تاہم تقریباً اسی عرصے میں ہی سری لنکا میں ہونے والے ایمرجنگ ویمنز ایشیا کپ میں یہ سٹاف ہماری نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ جائے گا، ان کا کہنا تھا کہ بھارت سے تعلق رکھنے والے سپورٹنگ اسٹاف کو پاکستان نہ بھیجنے کا فیصلہ کسی بھی قسم کی پیچدگیوں سے بچنے کیلیے کیا ہے۔

نظام الدین چودھری کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان کے ٹور کی تیاریاں شروع کردی ہیں، سیریز کی تصدیق سے قبل ہم اپنے کسی آفیشل کو پاکستان بھیجنے کی منصوبہ بندی بھی کررہے ہیں جوکہ سری لنکا کے خلاف جاری سیریز کے دوران وہاں پر انتظامات کا جائزہ لیں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں