پاکستان کے بحری جہاز پانچ روزہ دورے پر ایران پہنچ گیا ،جنگی مشقوں میں بھی حصہ لے گا

11

پاکستان بحریہ کے دو بحری جہاز دوستابی دورے پر ایران کی بندرگاہ عباس پر پہنچ گئے ہیں جہاں وہ مشترکہ جنگی مشقوں میں حصہ بھی لیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق ایران کے فرسٹ نیول زون ریئر کے کمانڈر ایڈمرل حسین آزاد نے پاکستان کے بحری بیڑے کی آمد کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی بحریہ کے جہاز اپنے پانچ روزہ دورے کے دوران ایران کے ساتھ مشترکہ جنگی مشقوں میں حصہ بھی لیں گے ۔10th پٹرول کرافٹ سکواڈرن کے کمانڈر کیپٹن خالد پرویز نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی افواج امن اور دوستی کا پیغام دیتی ہے اور ایران کی بحریہ کے ساتھ تجربات کا تبادلے کا خیال رکھتی ہے ۔انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایران کی بحریہ خطے کی مضبوط ترین فوجیں ہیں ،انہوں نے اس بات کی امید ظاہر کی کہ اس طرح کے دورے دونوں اسلامی ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کریں گے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں