ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 54افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک ہزار 353نئے کیسز بھی سامنے آئے ہیں۔پاکستان میں کورونا سے اب تک جا ں بحق ہونے والوں کی تعداد 13ہزار281ہوگئی ہے۔حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں اب تک 92 لاکھ 78 ہزار 613 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 31 ہزار 786 نئے ٹیسٹ کئے گئے، پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 93 ہزار 453 ہوگئی جن میں سے ایک ہزار 644 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ اب تک 5 لاکھ 63 ہزار 823 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں ۔
پنجاب میں ایک لاکھ 78 ہزار 648، سندھ میں 2 لاکھ 59 ہزار 956، خیبر پختونخوا میں 74 ہزار 167، بلوچستان میں 19 ہزار 121، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 959، اسلام آباد میں 45 ہزار 976 جبکہ آزاد کشمیر میں 10 ہزار 626 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پنجاب میں 5 ہزار 600، سندھ میں 4 ہزار 436، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 118، اسلام آباد میں 511، بلوچستان میں 201، گلگت بلتستان میں 102 اور آزاد کشمیر میں 313 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔