پاکستانی غصہ کرنے میں دنیا پر بازی لے گئے

پاکستانی غصہ کرنے میں دنیا پر بازی لے گئے

گیلپ نے غصے کے حوالے سے ایک عالمی سروے کیا ہے اور فہرست میں پاکستان کی جگہ دیکھ کر آپ سوچ میں پڑ جائیں گے کہ اس پر افسوس کریں یا خوشی منائیں۔ ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق پاکستان اس فہرست میں 10ویں نمبر پر ہے، یعنی پاکستانیوں کو دنیا میں 10نمبر پر سب سے زیادہ غصہ آتا ہے۔ سروے میں بتایا گیا ہے کہ 38فیصد پاکستانیوں کو انتہائی غصہ آتا ہے۔

فہرست میں پہلے نمبر پر آرمینیا آیا جس کے 45فیصد شہریوں کو انتہائی غصہ آتا ہے۔ اس کے بعد عراق کے 44فیصد، ایران کے 43فیصد، فلسطین کے 43فیصد، مراکش کے 41فیصد، ترکی کے 40فیصد، نائیجر کے 39فیصد، چاڈ کے 38فیصد اور لیبیا کے بھی 38فیصد شہریوں کو انتہائی غصہ آتا ہے چنانچہ یہ ممالک بالترتیب دوسرے سے نویں نمبر پر آئے۔

اسی سروے میں ذہنی دباﺅ اور پریشانی کے حوالے سے بھی ممالک کی درجہ بندی کی گئی۔ اس میں یونان سرفہرست آیا جہاں کے لوگوں کو سب سے زیادہ ذہنی پریشانی کا شکار قرار دیا گیا۔ اس کے بعد بالترتیب فلپائن، تنزانیہ، البانیا، ایران، سری لنکا، امریکہ، یوگنڈا، کوسٹا ریکا، روانڈا، ترکی اور وینزویلا پہلے 10نمبروں پر آئے۔ سب سے زیادہ جذباتی ہونے کے حوالے سے پہلے دس ممالک میں بالترتیب موزمبیک، چاڈ، بینن، ایران، پرتگال، کمبوڈیا، نائیجر، توگو، برازیل، گنی اور تیونس شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں