پاکستانی طوطوں نے بھی یورپ میں ”تھرتھلی“ مچا دی، ایسا کام کر دیا کہ ملک بدر کرنے کا منصوبہ بنا لیا گیا، یہ کیا کرتے ہیں اور ملک بدری کی کیا وجہ بنی؟ جان کر آپ کیلئے ہنسی روکنا مشکل ہو جائے گا

پاکستانی طوطوں نے بھی یورپ میں ”تھرتھلی“ مچا دی، ایسا کام کر دیا کہ ملک بدر کرنے کا منصوبہ بنا لیا گیا، یہ کیا کرتے ہیں اور ملک بدری کی کیا وجہ بنی؟ جان کر آپ کیلئے ہنسی روکنا مشکل ہو جائے گا

 یورپی ممالک میں جہاں آج کل تارکین وطن کے مسائل پر توجہ دی جا رہی ہے وہیں پاکستانی طوطوں کو ملک بدر کرنے کا منصوبہ بھی بنایا جا رہا ہے، مگر ایسا کیوں ہے؟ جان کر آپ کیلئے ہنسی روکنا مشکل ہو جائے گا کہ پاکستانی طوطے بھی یورپی ممالک کیلئے وبال جان بن گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے بی بی سی کے مطابق یورپی ممالک میں جہاں مشرق وسطیٰ سے آنے والے پناہ گزین آج کل تنازع کا باعث بنے ہوئے ہیں وہیں ہالینڈ کے ایک شہر میں پاکستانی نژاد ہرے طوطوں کی کثیر آبادی موجود ہے۔ چونکہ شہر ’دی ہیگ‘ میں ان کو شکار کرنے والا کوئی جانور نہیں بستا اسی لئے ان پرندوں کو سائنسدانوں نے یورپ میں آبادی کے لحاظ سے جارحانہ ترین نسلوں میں سے ایک قرار دیا ہے۔

ان طوطوں کی نسل بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے اور اب ان کو کھانا ڈالنے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے اور ان کو ملک بدر کرنے کے منصوبے پر کام کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں