پاکستانیوں کو ڈنمارک کی دہری شہریت کی اجازت مل گئی

passportوفاقی حکومت نے پاکستانی شہریوں کو ڈنمارک کی دہری شہریت حاصل کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان دہری شہریت کے لئے معاہد ہ طے پاگیا جس کے نتیجے میں پاکستانیوں کو آبائی وطن کی شہریت چھوڑے بغیر  ڈنمارک کی شہریت حاصل کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈنمارک 19 واں ملک ہے جس کے ساتھ پاکستان کا دوہری شہریت کا معاہدہ طے پایا ہے، جس کے تحت ڈنمارک کی شہریت لینے والے پاکستانیوں پر اپنے آبائی وطن کی شہریت چھوڑنے کی پابندی ختم ہوگئی ہے۔ وزارت داخلہ نے دوہری شہریت کے معاہدے کانوٹیفکیشن جاری کردیا۔ واضح رہے کہ ڈنمارک میں 30 ہزار پاکستانی موجود ہیں جن میں سے 5 ہزار ہر سال پاکستان کا سفرکرتے ہیں۔
اپنا تبصرہ لکھیں