پانچ سو یورو کے کرنسی نوٹ بند کر نے کا فیصلہ

بدھ کے روز یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ سن دو ہزار اٹھارہ تک پانچ سو کے کرنسی نوٹ چھاپنے بند کر دیے جائیں گے۔تاہم موجودہ کرنسی نوٹ استعمال میں رہیں گے مگر ای سی بی ECB سن دو ہزار اٹھارہ سے نئے پانچ سو کے کرنسی نوٹ چھاپنے بند کر دے گا۔
پانچ سو یورو کے نوٹ کی مالیت 4.900 چا ر اعشاریہ نو کرونے کے مساوی ہے۔یہ فیصلہ جرائم اور کرنسی کے ناجائز نقل و حمل کو روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔اس لیے کہ پانچ سو یورو کے ایک لاکھ مالیت کے کرنسی نوٹوں کا وزن صرف دو اعشاریہ دو کلو گرام ہے جو کہ با آسانی کسی بھی لیب ٹاپ کے بیگ میں سما سکتے ہیں۔ا سکے علاوہ اس بات کی بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ پانچ سو ایرو کا نوٹ بڑی آسانی سے کرنسی امگلنگ میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ پانچ سو ایرو کا کرنسی نوٹ موجودہ کل یورو کرنسی کا تیس فیصد حصہ بنتا ہے۔
Source: NTB scanpix/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں