پائلٹ ہڑتال کے سلسلے میں نارویجن فضائی کمپنی سے رابطہ

گذشتہ رات ٹریڈ یونین کے اہلکاروں نے پائلٹوں کی ہڑتال کے سلسلے میں نارویجن کمپنی کے سربراہوں سے رابطہ کیا۔کل بدھ کے روز سے سات سو پائلٹوں نے اپنے مطالبات منوانے کے لیے ہڑتال شروع کر دی تھی۔پائلٹوں نے نارویجن فضائی کمپنی کے سامنے تنخواہیں بڑہانے اور دیگر سہولیات کے مطالبات سامنے رکھے۔جنہیں ماننے سے نارویجن کمپنی نے صاف انکار کر دیا۔ٹریڈ یونین کے سربراہ Hans-Erik Skjæggerud ہانس ایرک نے بدھ کی رات کہا کہ یونین کی نارویجن کمپنی سے ملاقات ہوئی ہے اوکہا کہ اب ہم جلدمسلہء کے حل کو پہنچ جائیں گے۔جمعرات کی صبح ایرک نے کہاکہ کوئی نئی بات نہیں ہوئی۔ ہڑتال کی وجہ سے فضائی کمپنی اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں