ویسٹر ڈال اسکول اوسلو کے سربراہ کا ستعفیٰ

اوسلو میں ویسٹر ڈال کالج کو چلانے والی کمپنی کے گروپ لیڈر نکولائی Nicolai H. L248venskiold نے اپنے عہدے سے سبکدوش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔اس کی وجہ یہ بتائی ہے کہ تعلیمی ادارے میں ہونے والے مالی گھپلے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ نکولائی کا کہنا ہے کہ میں چاہتا ہوں کہ اس بات کی صحیح تفتیش ہو تاکہ یہ ثابت کیا جا سکے کہ ادارے پر اٹھنے والے اخراجات دراصل اس کے فائدیاور ترقی کے لیے کیے گئے تھے۔ نارویجن اخبار Dagens N230ringsliv. کے مطابق وہ اس وقت تک مستعفی رہیں گے جب تک کہ اس کیس کی تفتیش مکمل نہیں ہو جاتی۔ویسٹر ڈال اسکول کی مالک کمپنی Anthon B. Nilsen Education AS اس وقت یہ تفتیش کر رہی ہے کہ آیا اسکول کی مد میں خرچ ہونے والی رقم اس کے فائدے کے لیے ہی خرچ کی گئی تھی۔جبکہ میں اس تفتیشی ٹیم کا حصہ نہیں بننا چاہتا۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں