وہ کام ہوگیا جو پچھلے 400 سال میں نہ ہوا تھا، جان کر آپ کو بھی پسینہ آجائے گا

وہ کام ہوگیا جو پچھلے 400 سال میں نہ ہوا تھا، جان کر آپ کو بھی پسینہ آجائے گا

 اس برس گرمیاں اگر آپ کو کچھ زیادہ ہی گرم محسوس ہو رہی ہیں تو ایسا بلاوجہ نہیں ہے۔ سائنسدان کہہ رہے ہیں کہ اس سال جولائی کا مہینہ گزشتہ چار سو سال کے دوران جولائی کا گرم ترین مہینہ ہے۔ صورتحال یہ ہو گئی ہے کہ برطانیہ جیسے ٹھنڈے ملک میں بھی گرمی کے باعث لوگ مر رہے ہیں ۔

ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ اس گرمی کی شدت میں ابھی کمی آتی دکھائی نہیں دے رہی اور متوقع طور پر مزید چالیس دن کے لئے درجہ حرارت کم نہیں ہو گا۔ امریکہ ، کینیڈا اور یورپ کے طول و عرض میں غیر معمولی گرمی پڑ رہی ہے۔ جون اور جولائی کے مہینے غیر متوقع طور پر گرم رہے ہیں جبکہ بارش بھی معمول کی نسبت انتہائی کم ہوئی ہے۔ بیشتر خطوں میں تو گزشتہ سالوں کی نسبت رواں سال جون اور جولائی کے مہینہ میں محض 3فیصد بارش ہوئی ہے، جس کے باعث خشک سالی کی کیفیت بھی پیدا ہو سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں