وہ کاریں جو پاکستانی شہری 2 لاکھ روپے سے کم رقم خرچ کرکے بھی خرید سکتے ہیں

وہ کاریں جو پاکستانی شہری 2 لاکھ روپے سے کم رقم خرچ کرکے بھی خرید سکتے ہیں

مہنگائی اور افراط زر کے باعث پاکستان میں گاڑیاں عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوتی جارہی ہیں اورایسے میں دولاکھ روپے تک کی سستی سواری خریدنے کا خیال بظاہر حسرت ہی محسوس ہوتی ہے لیکن اب مزید پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔کچھ ایسی گاڑیاں بھی ہیں جو آپ دو لاکھ روپے سے کم رقم خرچ کرکے بھی خریدسکتے ہیں، پاکستان میں یہ گاڑیاں سوزوکی اور کرولا کمپنی کی ہیں۔

مہران

پاکستان میں مقبول ترین گاڑیوں میں سے ایک سوزوکی مہران بھی ہے جو مقامی طور پر اسمبل ہوتی ہے۔اس کی سادگی اور کم خرچ کے باعث یہ دیگر گاڑیوں سے انتہائی کم قیمت پر دستیاب ہوجاتی ہے۔زیادہ تر لوگ دو پہیوں سے چار پر منتقل ہونے کیلئے سب سے پہلے اسی گاڑی کا سوچتے ہیں۔مہران کے مرمتی اخراجات انتہائی کم ہیں اور ملک بھر میں کہیں سے بھی اس کے سپیئر پارٹس آسانی سے مل جاتے ہیں۔آٹھ سو سی سی انجن اور بہترین فیول ایورج والی یہ گاڑی مینوئل ہے ،دولاکھ روپے میں سوزوکی مہران کا انیس سو نوے کی دہائی کا کوئی بھی ماڈل آسانی سے خریدا جاسکتا ہے۔

76،78 کرولا

پاکستان میں موجود پرانی کرولا کی گاڑیاں مضبوطی میں اپنی مثال آپ ہیں، دیہی علاقوں میں عمومی طور پر ٹیکسیاں بھی یہی گاڑیاں چلتی ہیں ۔ یہ گاڑی آپ کو ایک لاکھ روپے کے اردگرد میں مل سکتی ہے اور پھر اپنی مرضی سے اس پر خرچ کریں اور مرضی کی چیزیں لگوائیں، پھر بھی یہ گاڑی آپ کو دو لاکھ روپے سے کم میں ہی پڑے گی ۔

خیبر

اور اگر آپ کی خواہش ہے کہ گاڑی تھوڑی کھلی اور ڈگی تھوڑی بڑی ہو تو پھر آپ کیلئے سوزوکی خیبر ٹھیک رہے گی۔نوے کی دہائی میں آنے والی اور پیٹرول پر چلنے والی یہ ایک ہزار سی سی گاڑی بھی با آسانی دولاکھ روپے میں خریدی جاسکتی ہے۔خیبر دراصل سوزوکی مہران کے خاندان ہی کی ایک بڑی گاڑی ہے۔

شیراڈ

شیراڈ گاڑی پاکستان میں کم پائی جاتی ہے ، اس کی کئی گاڑیاں ڈیزل پر بھی چلتی ہیں لیکن اگر  کوئی گاڑی بکنے کے لیے دستیاب ہوتو یہ گاڑی بھی آپ کو سستے داموں مل سکتی ہے ۔

ایف ایکس

سستی ترین گاڑیوں کی بات ہو اور ایف ایکس کی نہ ہو تو یہ زیادتی ہوگی۔اس گاڑی نے بھی پاکستان میں خوب شہرت کمائی ہے۔کئی دہائیاں پہلے منظر عام پر آنےو الی اس کارکی آج بھی متحرک مارکیٹ میں اس کی ویلیو ہے۔آج بھی بہترین حالت میں مکمل فرنشڈ ایف ایکس دو لاکھ روپے میں خریدی جاسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں