وہ موبائل فونز جن پر اب واٹس اپ نہیں چلا کرے گی

وہ موبائل فونز جن پر اب واٹس اپ نہیں چلا کرے گی

واٹس ایپ معروف ترین میسجنگ ایپلی کیشن ہے جو لگ بھگ ہر موبائل فون صارف استعمال کر رہا ہے، لیکن اب جو لوگ ونڈوز فون پر واٹس ایپ استعمال کر رہے ہیں ان کے لیے بری خبر آ گئی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق رواں سال کے آخر تک واٹس ایپ ونڈوز فون پر کام کرنا چھوڑ دے گی اور ایسے لوگ جو ونڈوز فون استعمال کر رہے ہیں اور واٹس ایپ بھی استعمال کرنا چاہتے ہیں، انہیں فون تبدیل کرنا پڑے گا۔

رپورٹ کے مطابق حال ہی میں مائیکروسافٹ کی طرف سے اعلان کیا گیا تھا کہ وہ جلد سافٹ ویئر کے لیے سپورٹ ختم کرنے جا رہے ہیں۔ اس کی وجہ ونڈوز کی طلب میں کمی اور ایپ ڈویلپرز کا اس میں دلچسپی نہ لینا ہے۔ اس اعلان کے بعد اب ایک بلاگ پوسٹ میں واٹس ایپ کی طرف سے بھی اپنے صارفین کو متنبہ کر دیا گیا ہے کہ دسمبر 2019ءتک ونڈوز فونز پر واٹس ایپ کام کرنا چھوڑ دے گی اور اس کے بعض فیچرز کسی بھی وقت بند ہو سکتے ہیں۔ چنانچہ ونڈوز فون استعمال کرنے والے صارفین واٹس ایپ استعمال کرنے کے لیے اینڈرائیڈ یا آئی فون پر آ جائیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں