وہ ملک جہاں عوام نے بھاری اکثریت سے ایک کامیڈین کو اپنا سربراہ منتخب کرلیا

وہ ملک جہاں عوام نے بھاری اکثریت سے ایک کامیڈین کو اپنا سربراہ منتخب کرلیا

کرپشن کے ستائے یوکرین کے عوام نے اپنے موجودہ صدر کو مسترد کرتے ہوئے ایک کامیڈین کو اپنا صدر منتخب کر لیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق یوکرین کے صدارتی انتخابات کے نتائج سامنے آ گئے ہیں جن کی پوری دنیا میں دھوم مچی ہوئی ہے اور اس کی وجہ بھی یہی ہے کہ یوکرینی عوام نے پہلی بار سیاست میں قدم رکھنے والے 41سالہ کامیڈین ولادی میر زیلسنکی کو بھاری اکثریت سے صدر منتخب کر لیا ہے۔

یوکرین کے موجود صدرپیٹرو پوروشینکو ملک کے تمام علاقوں میں ہار گئے۔ ان کے مقابلے میں ولادی میر زیلسنکی نے مجموعی طور پر 73فیصد ووٹ حاصل کیے۔ ملک کا مغربی علاقہ پوروشینکو کا گڑھ سمجھا جاتا تھا اور وہ کبھی اس علاقے سے انتخاب نہیں ہارے تاہم زیلسنکی نے وہاں سے بھی انہیں پچھاڑ دیا ہے۔ الیکشن میں فتح حاصل کرنے کے بعد ولادی میر زیلسنکی نے یوکرینی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ”میں آپ کو کبھی مایوس نہیں کروں گا۔ اگرچہ میں ابھی باقاعدہ صدر نہیں بنا لیکن یوکرین کے شہری کے طور پر میں روس سے الگ ہونے والے تمام ممالک سے کہتا ہوں کہ ہمیں دیکھو، سب کچھ ممکن ہے۔“دوسری طرف صدر پیٹرو پوروشینکو نے الیکشن میں اپنی شکست تسلیم کر لی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں