وطن میں چھٹیاں گزارنے والے پناہ گزینوں کا ویزہ کینسل کرنے کا قانون

مختلف سیاسی حلقوں میں یہ بحث ہو رہی ہے کہ آیا پناہ گزینوں کو اس ملک میں چھٹیاں گزرنے کی اجازت ہونی چاہیے یا نہیں جس ملک سے بچنے کے لیے پناہ لی گئی ہو۔یہ بحث اس وقت تقویت پکڑ گئی جب ایک صومالی پناہ گزین سمیۂ اپنے وطن صومالیہ میں گئی جب کہ اس کا باقی خاندان ناروے میں پناہ گزین تھا۔نارویجن روزنامہ داگ بلادے میں اس موضوع پر ہونے والی بحث کے جواب میں علی نے لکھا کہ سمعیہ اپنے قریب المرگ دادا سے ملنے گئی تھی۔
پھر سمئیہ نے لکھا کہ اگر ناروے کے نزدیک اپنے وطن جانا جرم ہے تو پھر ناروے میرا وطن نہیں ہے۔
تاہم امیگریشن کے قوانین کے مطابق اگر کوئی پناہ گزین اس ملک میں چھٹیاں گزارنے جائے جس سے اس نے پناہ طلب کی تھی ایسی صورت میں وہ اپنا پناہ کا حق کھو سکتا ہے۔
Kjersti Vaugelade-Baust امیگریشن کونسلر شاشٹی ہاؤگر کے مطابق امیگریشن ایکٹ کے حوالے سے اگر کوئی پناہ گزین اپنے وطن واپس جاتا ہے تو اگر تو یہ کوئی سیاسی وجہ ہے یا پھر کسی بیمار رشتہ دار سے ملنے ایک مختصر وقفہ کے لیے جاتا ہے تو یہ درست ہے ورنہ اسے اپنے اس سفر کی ٹھوس وجہ بتانا ہو گی۔
TB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں