وزیر اعظم کی صحافیوں کو کرپشن کے پیسے کی نشاندہی کرکے اربوں کمانے کی تجویز

وزیر اعظم عمران خان نے صحافیوں کو بھی کرپشن کے پیسے کی نشاندہی کرکے اربوں کمانے کی تجویز دیدی ۔ گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران عمران خان نے کہا کہ ہم آنے والے ہفتے میں قانون لے کر آرہے ہیں جس میں کرپشن کے پیسے کی نشاندہی کرنے والوں کو ریکور ی پر 20فیصد ملے گا ۔ انہوں نے صحافیوں کو مسکراتے ہوئے کہا کہ آپ کا پروفیشن بڑا مشکل ہے آپ بھی دو سے تین ارب روپے آسانی سے کما سکتے ہیں ۔

اپنا تبصرہ لکھیں